تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 339 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 339

تاریخ احمدیت۔جلد 22 339 سال 1963ء صاحب ، سیٹھ محمد معین الدین صاحب، مولوی مبارک علی صاحب، حکیم محمد الدین صاحب، مولوی محمد عمر صاحب۔وفد نے حیدر آباد، ظہیر آباد، مراد نگر ، کرنول ، شاد نگر ، اوٹ کوٹ ، دیودرگ ، رائے چور، باڑھ واڑ ، ابلی ، شیمو گا، بھدرا والی اور مدراس کے جلسوں سے خطاب کیا۔جلسوں میں غیر از جماعت اور غیر مسلم معززین بھی بکثرت شامل ہوئے۔حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے احمدی احباب اس سال مندرجہ ذیل خوش نصیب احمدی احباب نے فریضہ حج (حج کی تاریخیں ۳-۴ - ۵ مئی ۱۹۶۳ء مطابق ۸-۹ - ۰ از والحج ۱۳۸۲ھ ) بجالانے کا شرف حاصل کیا۔پاکستان ڈاکٹر محمد یعقوب خاں صاحب لاہور مع والدہ صاحبہ و بیگم صاحبہ۔عبدالرؤف خاں صاحب ( بھائی ڈاکٹر محمد یعقوب خاں صاحب) اللہ دتہ صاحب عربی رومال مرچنٹ کراچی مع اہلیہ صاحبہ، شیخ حمید اللہ صاحب پسر شیخ محمد عبد اللہ صاحب قادیان کلاتھ مرچنٹ لائل پور (فیصل آباد)، مختار احمد صاحب لائل پور (فیصل آباد)، چوہدری بشیر احمد صاحب ریڈیو آفیسر سفینہ حجاج ، ملک ولی داد صاحب احمد آباد جنوبی ضلع سرگودھا، عبدالکریم صاحب ڈار، بیوہ جناب شیخ محمد حسین صاحب چنیوٹ بھارت: چوہدری مبارک علی صاحب درویش قادیان دارالامان ( آپ والدہ صاحبہ شیخ محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ کی طرف سے حج بدل کے لئے گئے تھے )۔دبئی کویت: شیخ محمد یعقوب صاحب عبدالسلام صاحب اعوان مشرقی افریقہ مولوی نورالحق صاحب انور مبلغ مقیم نیروبی فانا مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم مبلغ غانا جماعت احمد یہ آزاد کشمیر کا پہلا سالانہ جلسہ مکرم قریشی محمد اسد اللہ صاحب فاضل مربی سلسلہ حد یہ تحریر فرماتے ہیں:۔مئی ۱۹۶۳ء میں ضروری تیاریوں کے بعد جماعت ہائے احمد یہ آزاد کشمیر کا پہلا سالانہ جلسہ - بڑی دھوم دھام سے کوٹلی میں دو دن تک جاری رہا۔اس سے قبل چونکہ یہاں کوئی عام جلسہ جماعت احمدیہ کا نہیں ہوا تھا اس لئے بعض متعصب مولویوں اور کھڑ پینچوں نے اس جلسہ کی بڑی مخالفت