تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 333
تاریخ احمدیت۔جلد 22 333 سال 1963ء چوہدری محمد صدیق صاحب انچارج خلافت لائبریری ربوہ ایم اے دینیات میں اور محمد شریف خاں صاحب ابن ڈاکٹر حبیب اللہ خاں صاحب گکھڑ منڈی گوجرانوالہ ایم ایس سی زوالوجی کے امتحان میں یو نیورسٹی بھر میں اول رہے۔مربی سلسله گیانی مرزا واحد حسین صاحب کے صاحبزادے مرزا محی الدین صاحب بی ایس سی باٹنی کے امتحان میں نہ صرف ملک بھر میں اول آئے بلکہ ۱۰۲۷ نمبر حاصل کر کے یونیورسٹی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔عبدالمنان خان صاحب ابن عبد المالک خان صاحب لاہور نے جاپان کی ٹوکیو یو نیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم ایس سی میکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری تمام ایشیائی طلباء کے مقابل میں نمایاں امتیاز سے حاصل کی۔فیروزه فائزہ صاحبہ بنت جنید ہاشمی صاحب ربوہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے ایف اے کے آرٹس گروپ کے امتحان میں نصرت انٹر میڈیٹ کا لج ربوہ میں ۷۰۵ نمبر لے کر طالبات میں اول پوزیشن 10 حاصل کی۔محتر مہ رشیدہ احمد الدین صاحبہ اولڈ سٹوڈنٹ نصرت انڈسٹریل سکول ربوہ نے انڈسٹریل ٹریننگ فاروومن کے امتحان میں ۷۰۰ میں سے ۵۷ نمبر لیکر تمام طالبات میں اول پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں دوم پوزیشن حاصل کرنے والے احمدی طلباء وطالبات کے نام یہ ہیں:۔(۱) امتہ الباسط صاحبہ بنت عبدالحمید صاحب راولپنڈی (میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی ڈویژن میں ) (۲) کریم اللہ صاحب زیر وی ابن صوفی خدا بخش صاحب زیر وی ربوہ ایم ایس سی کے فائنل امتحان میں کراچی یونیورسٹی سے۔(۳) چوہدری ناصر الدین محمود صاحب ربوہ ایم اے دینیات (۴) بشارت الرحمن صاحب ربوہ ایم اے دینیات (۵) ڈاکٹر محمد جاوید احمد اقبال صاحب ابن مکرم پیرمحمد اقبال اسٹیشن ماسٹر بہاولپور ایم بی بی ایس کے امتحان میں کراچی یونیورسٹی سے۔