تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 334 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 334

تاریخ احمدیت۔جلد 22 334 سال 1963ء (۶) نصرت جہاں بیگم صاحبہ بنت صفدر علی خان صاحب ستاره خدمت سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈ کر اس ایم اے ریاضی کے فائنل امتحان میں کراچی یونیورسٹی سے۔14- جامعہ احمدیہ کے ایک طالبعلم مولوی مبارک احمد صاحب جمیل پنجاب یونیورسٹی کے فاضل عربی کے امتحان میں سوم رہے 5 تقریری مقابلے: جھنگ صدر میں ضلع جھنگ کے ۲۵ سکولوں کا سالانہ تقریری مقابلہ ہوا۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کی ٹیم ضلع بھر میں اول رہی اور صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب ابن ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے دوم پوزیشن حاصل کی۔مباحثے: 16 آل پاکستان انٹر کالجیٹ انگریزی مباحثہ ( منعقدہ ملتان) میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے طالبعلم نور محمد چانڈیہ اول اور سید مشہود احمد صاحب دوم قرار پائے۔انہی طلباء نے گورنمنٹ کالج جو ہر آباد کے بین الکلیاتی انگریزی مباحثہ میں ٹرافی جیتی۔17 کھیلیں: تعلیم الاسلام کالج نے آل پاکستان زرعی یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنا منٹ میں نیز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے فٹ بال اور باسکٹ بال، ہاکی اور والی بال کے مقابلوں میں چمپئن شپ جیتی۔جامعہ نصرت ربوہ کی والی بال ٹیم نے بورڈ کے زونل میچ ملتان میں چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنا منٹ میں اور ڈسٹرکٹ ہائی سکول ٹورنامنٹ جھنگ میں چمپئین قرار پایا اور ہاکی میں ضلع بھر میں اول رہا۔19 20