تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 257
تاریخ احمدیت۔جلد 22 257 سال 1963ء رشتہ دار اور قریبی دوست کے ذریعہ شرفہ خیل قبیلہ کی ایک خاتون سے جو بچپن ہی سے والدین کے سایہ سے محروم ہو چکی تھی۔اس کے حقیقی بھائی کی تولیت میں میرا نکاح بتاریخ ۱۳ جون ۱۹۱۳ء کو ہو گیا۔اکتوبر ۱۹۱۵ء میں پہلا بچہ حمد احمد پیدا ہوا۔دسمبر ۱۹۱۷ء میں دوسرا بچہ نصیراحمد پیدا ہوا جو اماہ اور کچھ دن کا ہو کر اکتوبر ۱۹۱۸ء میں انفلوئنزا کے حملہ سے فوت ہو گیا۔انفلوئنزا کا حملہ اس کی والدہ پر بھی ہوا اور بچہ کی وفات کے صدمہ سے انتہائی صورت اختیار کر گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالآخر صحت ہو گئی۔اکتوبر ۱۹۱۹ء میں مبارکہ خاتون مرحومہ پیدا ہوئی اور جولائی ۱۹۲۱ء میں صفیہ خاتون اور یہ سب بچے لودھیانہ واٹر ورکس کے کوارٹروں میں پیدا ہوئے۔دسمبر ۱۹۲۲ء میں اشرف علی پیدا ہوا۔اکتوبر ۱۹۲۶ء میں منیر احمد اور جولائی ۱۹۲۹ء میں صادقہ عفت پیدا ہوئی اور ۱۹۳۷ء میں پانچواں لڑکا پیدا ہوا جو گیارہ دن کا ہو کر فوت ہو گیا اور یہ سب بچے لودھیانہ شہر میں پیدا ہوئے۔فقط والسلام۔مبارک احمدی بکٹ گنج، مردان ۳ را پریل ۱۹۵۴ء اولاد (۱) سید محمد احمد صاحب (۲) سید نصیر احمد صاحب ولادت ۱۹۱۵ء۔وفات ۱۲ جنوری ۱۹۶۲ء) ولادت ۱۹۱۶ء۔وفات ۱۹۱۸ء) (۳) سیده مبارکہ خاتون صاحبه ولادت ۱۹۱۹ء۔وفات ۱۹۴۴ء) (۴) سیده صفیه خاتون صاحبه ولادت ۱۹۲۱ء۔وفات ۱۹ مارچ ۱۹۸۱ء) (۵) سیداشرف علی صاحب (ولادت ۱۹۲۲ء) رہائش ناصر آبا در بوه (۶) سید منیر احمد صاحب باہری سابق مبلغ بر ما وناظم وقف جدید ( ولادت ۱۹۲۶ء۔وفات : ۲۳ /اکتوبر ۲۰۱۲ء) (۷) سیدہ صادقہ خاتون (ولادت ۱۹۲۹ ء حال 10/3-G۔اسلام آباد) (۸) ایک بیٹا جس کا نام بھی تجویز نہیں ہوا تھا۔۱۹۳۷ء میں فوت ہوا بعمر سات دن حضرت خواجہ بھائی محمد عبد اللہ صاحب ولد خواجہ گلاب صاحب ولادت : ۱۸۸۶ء۔بیعت : ۱۹۰۴ء۔وفات : ۶ جون ۱۹۶۳ء بعمر ۷۷ سال 9 آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد علی صاحب احمدی آف لاہور لکھتے ہیں :۔آپ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک مخلص فرد تھے۔تہجد گزار دعا گو تھے۔خاندان سیدنا حضرت مسیح