تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 250 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 250

تاریخ احمدیت۔جلد 22 250 سال 1963ء دی۔بعد ازاں آپ زیرہ کے دو اور عشاق احمدیت حضرت منشی کا کو خاں صاحب اور حاجی محمد دین صاحب کمبوہ کی معیت میں ۵ اپریل ۱۹۰۵ء کو تخت گاہ مسیح زمان قادیان دارالامان روانہ ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔حضرت اقدس نے مولانا علی محمد صاحب کے نام یہ پیغام دیا کہ مولوی صاحب سے کہیں کہ اب وہ غزنوی باغ کی بجائے احمدی باغ کی بلبل ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں زیرہ میں بہت جلد ایک مضبوط اور مخلص جماعت دے گا۔حضرت مولانا علی محمد صاحب کو لمبی عمر نصیب نہ ہوئی لیکن آپ اپنے فیض تربیت اور روحانی توجہ سے اپنے شاگرد رشید ( حضرت حکیم صاحب) کے قلب و ذہن میں احمدیت کے ساتھ ایسا عشق اور والہیت بھر گئے کہ احمدیت ہی اُن کا اوڑھنا بچھونا بن کر رہ گئی۔وو آپ کے فرزند جناب ثاقب زیر وی صاحب تحریر فرماتے ہیں :۔دو مجھے یاد نہیں کہ زندگی میں اُن سے کسی شخص نے کسی موضوع پر کوئی بات کی ہو اور آپ نے تیسرے یا چوتھے فقرے ہی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت خلیفہ مسیح الاول یا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا ایمان افروز ذکر نہ چھیڑ دیا ہو۔۔۔آپ کے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس مشن کی اشاعت و تبلیغ کی لگن زندگی کا مقصد وحید بن کر جاگزیں ہوگئی۔حضرت ابا جان کا انداز تبلیغ آپ کے مزاج اور لباس کی طرح نہایت سادہ، پُرسوز اور درد آفریں ہوتا تھا۔وہ ہر دوسرے تیسرے مہینے مختلف امراض کے لئے ادویہ کا ایک صندوقچھ بھر کر تبلیغی دورہ کے لئے نکل کھڑے ہوتے اور قریہ بہ قریہ، دیہہ بہ دیہہ پھر کر بیمار انسانیت کی خدمت بھی بجالاتے اور ساتھ کے ساتھ تشنہ روحانیت دنیا تک امام الزماں کے ظہور پُر نور کا مژدہ جانفزا بھی پہنچاتے۔لوگوں کو قرآن کریم پڑھاتے۔اس کا ترجمہ و تفسیر ذہن نشین کراتے۔احادیث نبوگی کا درس دیتے اور یوں آہستہ آہستہ غیر محسوس طور پر دلوں میں دین کی چنگاری بھی سلگاتے چلے جاتے تبلیغ کے لئے آپ کا انتخاب بھی عام طور پر انوکھا، سادہ اور دوسروں سے مختلف ہوتا تھا۔آپ تبلیغ کے لئے عام طور پر ایسی روحیں اور دل چنتے جن پر دوسروں کی نگاہ کم از کم پڑتی ہو اور جو دنیا والوں کی نگاہ میں بڑے کم مایہ اور معمولی ہوتے مگر احمدیت کی جلا پاتے ہی یہ ذرے ایسے آفتاب بنتے کہ دیکھنے والوں کی نگاہیں خیرہ ہو جاتیں۔اسی طرح کے دو ایک چکروں کے بعد نومبر کی پہلی یا دوسری تاریخ ہی کو گھر سے نکل کھڑے ہوتے۔سال