تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 10 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 10

تاریخ احمدیت۔جلد 22 وو 10 سال 1963ء حالات یہ ہیں کہ آپ ابھی تک با قاعدہ مطلوبہ سند نمائندگی پیش نہیں کر سکے اور ابھی تک آپ سے شرائط مباہلہ کا بھی تصفیہ نہیں ہوا شرائط کے تصفیہ کے بغیر ہی آپ یکطرفہ از خود تاریخ مقرر کر کے دریائے چناب پر مباہلہ کے لئے پہنچنے کا اپنی چٹھی میں ذکر فرما رہے ہیں۔یہ طریق محض ہنگامہ آرائی اور شہرت پسندی کا مظاہرہ ہے۔یہ صورتِ حال اس تقویٰ ، خدا ترسی اور خشیت اللہ کے سراسر منافی ہے جو طالب حق مباہلین کو اختیار کرنی چاہیئے۔اگر آپ اس قسم کی ہنگامہ آرائی کے مرتکب ہوں گے تو نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔بہتر ہوگا کہ آپ شہرت پسندی اور ہنگامہ آرائی کو چھوڑ کر سنجیدگی کا طریق اختیار کریں۔اگر آپ سنجیدگی سے مباہلہ کے ذریعہ اپنے مزعومہ اور روز روز کے جھگڑے کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو مباہلہ کو آیت قرآنی فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُم وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ (آل عمران : ۶۲) کے مطابق زیادہ سے زیادہ وسیع الاثر بنانا چاہیئے۔مزید برآں انہیں یہ بھی لکھا گیا:۔ان چالیس علماء کے بالمقابل مباہلہ کے میدان میں جماعت احمدیہ کی طرف سے بھی چالیس علماء سلسلہ احمدیہ مباہلہ میں شامل ہوں گے۔پس اندریں حالات آپ کو پاکستان کے کم از کم چالیس مقتدر اور مسلّمہ جید علماء اہل السنت کی طرف سے یہ اعلان کرانا چاہئے کہ وہ مباہلہ کی شرائط کے تصفیہ کے لئے آپ کو نمائندہ منتخب کرتے ہیں اور وہ آپ کے ساتھ مباہلہ میں خود بھی شامل ہوں گے تا مباہلہ کا اثر وسیع ہو اور اہل السنت کے مکتب خیال کے عوام کے لئے یہ مباہلہ حجت ہو سکے۔نیز اسی خط میں انہیں یہ بھی اطلاع دی گئی:۔آپ کم از کم چالیس مقتدر علمائے اہل السنت کی طرف سے مباہلہ میں شمولیت اور آپ کو تصفیہ شرائط کا اختیار دینے کا اعلان شائع کرائیں۔اس کے بعد ہم سے شرائط مباہلہ کا تصفیہ کر لیں اور تاریخ مباہلہ بھی مقرر کر لیں تا کہ جماعتی سطح پر فیصلہ کن مباہلہ وقوع میں آسکے۔بالآخر جماعت احمدیہ کی طرف سے انہیں یہ بھی لکھا گیا :۔10- ”ہم آپ کے اس اصرار پر قرآن مجید کے ارشاد کے مطابق آپ سے مباہلہ کے لئے تیار ہیں اور آپ کو یہ موقع نہیں دینا چاہتے کہ آپ کہہ سکیں کہ آپ کی مباہلہ کی خواہش کو پورا نہیں کیا گیا۔مباہلہ کا