تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 187
تاریخ احمدیت۔جلد 22 187 سال 1963ء مساجد کی تعمیر : تبلیغ و تربیت کا ایک اور مؤثر ذریعہ مسجد کا قیام ہے۔اس وقت تک غیر ممالک میں جماعت ہائے احمدیہ نے ۲۹۱ مساجد تعمیر کی ہیں جن میں سے بعض ہزاروں پونڈ کے خرچ سے بنائی گئی ہیں۔انگلستان اور یورپ میں اس وقت چار مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کے لئے زمین خریدی جا چکی ہے لیکن مسجد کی تعمیر اُس وقت تک ملتوی رکھنا ہوگی جب تک کہ مسجد زیورک کے اخراجات پورے نہیں ہو جاتے۔ضمناً میں احباب کی خدمت میں یہ امر بھی عرض کر دیتا ہوں کہ زیورک کی مسجد پر چار لاکھ سے زائد روپیہ خرچ ہوا ہے پاکستانی جماعتوں کے ذمہ دولاکھ اسی ہزار رو پیدلگایا گیا تھا لیکن ابھی تک صرف ایک لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔اب جب تک یہ پہلا قرضہ بیاق نہیں ہو جا تا کسی اور مسجد کا بنانا مشکل ہوگا۔قرآن مجید کے تراجم : لٹریچر کی اشاعت کے ضمن میں سب سے اول اور مقدم قرآن شریف کے مختلف زبانوں میں تراجم کا کام ہے۔اس وقت تک انگریزی ، ڈچ، جرمنی اور سواحیلی میں قرآن شریف کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔قرآن شریف انگریزی کی تفسیر مکمل ہو کر شائع ہو چکی ہے۔فرانسیسی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ اس وقت پریس میں ہے روسی ، اٹیلین ،سپنیش اور ڈینش زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی تک طبع نہیں کروائے جاسکے۔ان زبانوں کے علاوہ افریقہ کی بعض لوکل زبانوں میں بھی قرآن مجید کے تراجم کروائے جارہے ہیں۔قرآن کریم کے تراجم کے علاوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں سے دو انتخاب اس وقت تک شائع کروائے گئے ہیں۔ایک تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا انتخاب کردہ مجموعہ احادیث ” چالیس جواہر پارے اور دوسرے ریاض احادیث النبی “۔غیر ملکی زبانوں میں کتب سلسلہ کی اشاعت: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، خلفائے سلسلہ اور سلسلہ کے دیگر بزرگوں اور خادموں کی جو کتب مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کر طبع ہو چکی ہیں ان کے نام یہ ہیں۔(۱) اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی، عربی ، فرانسیسی ، چینی زبانوں میں)، (۲) الوصیت (انگریزی) ، (۳) ہماری تعلیم ،(انگریزی)، (۴) چشمه مسیحی (انگریزی)، (۵) مواہب الرحمن، (۲) مکتوب احمد (عربی) ، (۷) تحفہ بغداد (عربی)، (۸) التبلیغ (عربی)، (۹) مسیح ہندوستان میں (انگریزی)، (۱۰) احمدیت یعنی حقیقی اسلام (انگریزی)، (۱۱) دعوت الامیر