تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page ii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عرض ناشر خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے تاریخ احمدیت کی جلد نمبر 22 ہدیہ قارئین ہے یہ 1963 ء اور 1964ء کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔محترم مولانا دوست محمد شاہد مورخ احمدیت نے تاریخ احمدیت کی 21 جلدیں مرتب فرمائیں۔اس سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 /اگست 2009ء میں آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا: " 1953ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو تاریخ احمدیت مدون اور مرتب کرنے کے لئے مقررفرمایا۔اس کی 20 جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور باقی بھی 2004 ء تک مکمل ہیں اور اس کے بعد نوٹس بنا کر چھوڑ گئے ہیں۔۔۔آپ مؤرخ احمدیت کہلاتے تھے۔تاریخ احمدیت آپ نے لکھی ہے۔۔۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ صرف مؤرخ احمدیت نہیں تھے بلکہ آپ تاریخ احمدیت کا ایک باب بھی تھے۔“ حضرت مولانا دوست محمد شاہد صاحب نے بڑی محنت لگن اور شوق سے اس مفوضہ خدمت کو سرانجام دینے کی توفیق پائی۔فجزاه الله خير الجزاء۔جو بڑی تندہی اور اخلاص سے مصروف کار ہیں۔آپ نے جلد 22 کے لئے موجود مواد پر نظر ثانی کی اور بڑی مفید اور وقیع ایز ادیاں کی ہیں۔آپ کے جن رفقائے کار نے آپ کا ہاتھ بٹایا۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرماۓ۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔ان کاوشوں کا ثمرہ بصورت جلد ہذا پیش ہے۔امید ہے قارئین کے ذوق اور دلچسپی اور توجہ کا سامان قرار پائے گا۔اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ احباب کو اس سے استفادہ کی توفیق بخشے۔آمین۔