تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page iii
پیش لفظ احباب جماعت کی خدمت میں تاریخ احمدیت جلد ۲۲ پیش کی جارہی ہے جو سال ۱۹۶۳ء ہے اور ۱۹۶۴ء کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے اس جلد میں حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کے مختلف مواقع پر دیئے گئے روح پر دور اور زندگی بخش پیغامات ، خلافت ثانیہ کے فتح و ظفر سے معمور پچاس سال پورے ہونے پر پُر مسرت تقاریب، اجتماعات، پیغامات ، غیر معمولی معجزانہ جماعتی ترقیات اور احباب جماعت کا خلافت احمد یہ سے اطاعت و وفا کا ایمان افروز تذکرہ شامل ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب“ اور ایک غلطی کا ازالہ پر حکومتی پابندی اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والا ملکی وغیر ملکی رد عمل، ان سالوں کی مجالس مشاورت ، جلسہ ہائے سالانہ ، حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب جیسے احمدی سپوتوں کی عالی پذیرائی ، بیرونی ممالک میں دین حق کی شاندار پیش قدمی کا روح پرور تذکرہ، نیز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے، حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیلی اور حضرت قاضی محمد یوسف صاحب ہوتی مردان جیسے بزرگان کی وفات اور ان کے تفصیلی حالات کا ذکر ہے۔اسی طرح بہت سی نادر اور نایاب تصاویر بھی اس جلد میں شامل کی گئی ہیں۔اس جلد کے مسودہ کی تیاری کے سلسلہ میں متعلقہ سالوں کی فائلوں میں موجود مواد سے استفادہ کے علاوہ ان سالوں میں شائع شدہ اخبارات و رسائل اور دیگر مطبوعہ و غیر مطبوعہ مواد کا از سرنو مطالعہ کر کے بیش قیمت حقائق و واقعات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔نیز اس جلد میں مندرج حوالہ جات کو الوسع اصل ماخذ سے چیک کیا گیا ہے۔نے گہری توجہ اور محنت سے کام کیا۔مجز اھم اللہ احسن الجزاء۔