تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 172 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 172

تاریخ احمدیت۔جلد 22 172 سال 1963ء آ رہے تھے اور وہ جماعت احمدیہ کی ان مخلصانہ خدمات سے از حد متاثر تھے جو وہ افریقہ میں اشاعت اسلام اور تردید عیسائیت کے سلسلہ میں بجالا رہی تھیں وہ خود بھی علم دوست شخصیت تھے اور مشہور علمی خاندان کے چشم و چراغ تھے اور اگر چہ وہ اہل سنت و الجماعت خیال و عقیدہ رکھتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ جرات بخشی کہ وہ افریقہ میں اشاعت اسلام کی جدو جہد سے متعلق اپنی مخلصانہ اور دیانتدارانہ رائے کا کھلے بندوں اور برملا اظہار کریں چنانچہ انہوں نے ۲۶ ستمبر ۱۹۶۳ء کو جنوبی افریقہ سے ایڈیٹر ایسٹ افریقن ٹائمنز“ کے نام حسب ذیل مراسلہ لکھا جو یکم اکتو بر ۱۹۶۳ء کے شمارہ میں چھپا :۔ترجمہ: ”جناب من! اسلام اور عیسائیت کے سلسلہ میں جو قیمتی اور بلند پایہ مضامین اخبار ایسٹ افریقن ٹائمز میں شائع کئے جاتے ہیں۔میں قدر دانی کے جذبات کے پیش نظر آپ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔میں ان مضامین کو پڑھ کر ہمیشہ حظ اٹھاتا ہوں بالخصوص وہ اداریے جو عیسائیت کے رد اور اسلام کی حمایت و دفاع میں آپ نے تحریر کئے۔بے حد قابل قدر ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ کسی کی مجال نہیں کہ احمدی حضرات کا اس میدان میں مقابلہ کر سکے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم سنی جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی سے اختلاف رکھتے ہیں لیکن حق دار کو اس کا حق دینا بھی ضروری اور لابدی ہے۔میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کہ ایسے ادارے یا انجمنیں جو تبلیغ اسلام کے فریضہ کو غیر مسلموں میں بجالا رہی ہیں۔احمدی حضرات کے تیار کردہ لٹریچر سے خوب فائدہ اٹھاتی ہیں۔اور اس علم کلام کے زور سے اپنی تبلیغ کو غیر مسلموں میں مؤثر بناتے ہیں۔احمدی حضرات نے بائیبل کا بہت گہرا مطالعہ کیا ہے۔اور ہم سنی آپ حضرات کی محنت شاقہ اور جدوجہد کے نتیجہ میں جو علمی تحقیقات عیسائیت کے بارہ میں کی ہے۔اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس قسم کی انجمنوں یا اداروں نے آپ کا شکریہ ادا کرنے اور قدردانی کے جذبات کے اظہار میں بخل سے کام لیا ہے۔لیکن میں ایسے ناشکرا پن کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔اور چاہتا ہوں کہ آپ کا اور جماعت احمدیہ کا قدردانی کے جذبات کے ساتھ دلی خلوص سے بھر پور شکریہ کا اظہار کروں کہ آپ نے عیسائیت کی تردید کے لئے بائیبل کا گہرا اور تحقیقی مطالعہ کر کے زبر دست مواد عیسائیت کے ابطال کے لئے تیار کر دیا ہے بلکہ احمدی حضرات اپنی انتھک کوششوں سے اس مواد میں دن بدن اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں۔ایسٹ افریقن احمد یہ مسلم مشن کا اخبار اس حقیقت کے ثبوت میں ایک روشن اور تابندہ نشان ہے۔ہم خوب جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ