تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 171 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 171

سال 1963ء 171 تاریخ احمدیت۔جلد 22 thought about Ahmadies, he very emphatically said, "They are our brothers in Islam۔They adhere to the same KALIMA as we۔Don't they?" On being asked how he looked upon the Ahmadiyya belief in the death of Chirst, the learned Rector observed that, he was in full agreement with it, Christ died like all the other prophets of God, adding that that was his conviction and he did not care whether it bent support to Ahmadiyya beliefs or anyone else۔" 66 ( ترجمہ ) میں نے قریباً سات ماہ مصر کی الازھر یونیورسٹی میں گزارے جہاں مجھے بہت سی ایسی مشہور اور اہم شخصیتوں سے ملنے کا موقعہ میسر آیا جو اسلامی علوم کے ماہر ہیں۔مگر مجھے سب سے زیادہ متاثر علامہ الشیخ محمود شلتوت کی شخصیت نے کیا جو شیخ الازہر ہیں۔موصوف نہایت بلند پایہ محقق ہیں اور اسلامی مسائل میں سند مانے جاتے ہیں وہ اپنے نظریات اور عقائد میں نہایت پختہ ہیں۔میں نے جب اُن سے دریافت کیا کہ احمدیوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے تو انہوں نے پُر جوش لہجہ میں فرمایا کہ وہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔کیا یہ واقعہ نہیں کہ وہ بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو ہم پڑھتے ہیں۔“ پھر اس سوال پر کہ وہ احمدیوں کے عقیدہ وفات مسیح پر کیا رائے رکھتے ہیں۔فاضل شیخ الا زہر نے فرمایا کہ انہیں اس عقیدہ سے پورا پورا اتفاق ہے یقیناً حضرت مسیح خدا کے دیگر انبیاء علیہم السلام کی طرح وفات پاگئے ہیں۔مزید فرمایا کہ میرا یہی پختہ اعتقاد ہے۔مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ اس سے احمدیوں یا کسی اور کے عقیدہ کی تائید ہوتی ہے یا نہیں۔اس اخباری بیان کے مطابق جناب شیخ العلوی نے زور دیا ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لئے سب مسلمان فرقوں کو باہم مل کر کام کرنا چاہئیے اور کسی قسم کی فرقہ داری کا رنگ اختیار نہ کرنا چاہیئے۔جنوبی افریقہ کے ایک معززستی مسلمان کا حقیقت افروز اعتراف 212 جنوبی افریقہ کے مشہور شہر جو ہانس برگ کے ایک قدیم مسلمان خاندان کے معز ز فرد جناب ایس کے جمال کئی سالوں سے جماعت احمدیہ کے ترجمان ” ایسٹ افریقن ٹائمنز ( نیروبی ) کامطالعہ کرتے