تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 156 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 156

تاریخ احمدیت۔جلد 22 156 سال 1963ء ۱۹۹۸ء ( بیگم بریگیڈیئر وقیع الزمان صاحب) ، (۱۱) صاحبزادی امتہ اللطیف بیگم صاحبہ ولادت ۴ نومبر ۱۹۳۵ء ( بیگم سید محمد احمد صاحب ونگ کمانڈر )۔205- حضرت مصلح موعود کا ولولہ انگیز اور زندگی بخش پیغام 206 مصلح موعود کی نسبت البہاما خبر دی گئی تھی کہ وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم ہوگا۔اس آسمانی بشارت کے مطابق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے حادثہ رحلت کے موقع پر حضرت مصلح موعود کی اولوا العزمی کا ایک حیرت انگیز نمونہ دیکھنے میں آیا۔ایک ایسے وقت میں جبکہ مشرق و مغرب کی احمدی جماعتوں پر غم واندوہ کے بادل چھائے ہوئے تھے اور جماعتی صفوں میں زبر دست خلا پیدا ہو چکا تھا۔حضور نے ۸ ستمبر ۱۹۶۳ء کو بستر علالت سے ایک ولولہ انگیز پیغام دیا جس نے ایک سرے سے دوسرے سرے تک زندگی کی ایک نئی برقی لہر دوڑا دی۔حضور نے اس پر شوکت پیغام میں حضرت قمر الانبیاء کی وفات کا ذکر یا اشارہ کئے بغیر تمام احمدیوں کو ان کے بنیادی مقصد حیات یعنی اشاعت اسلام کی طرف بلایا اور حکم دیا کہ وہ اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنے کے لئے سر بکف ہو جائیں اور اپنی زندگیاں اس مقدس فریضہ کے لئے وقف کر دیں تا ساری دنیالا اله الا الله محمد رسول اللہ کی آسمانی آواز سے گونج اٹھے۔حضور کے اس فرمان مبارک کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران جماعت! هُوَ النَّاصِرُ اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں نے آپ لوگوں کو بارہا توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے قیام کا حقیقی مقصد صرف یہی ہے کہ ہم اسلام کو ساری دنیا میں پھیلائیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا کے کونے کونے میں قائم کر دیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک