تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 2 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 2

تاریخ احمدیت۔جلد 22 2 سال 1963ء بیسیوں اضلاع میں پھر کر براستہ پشاور، کوہاٹ،ٹل اور پاڑہ چنار سے آگے قلعہ خرلاچی تک جو افغانستان کی سرحد پر ہے، گئے۔پھر ایبٹ آباد کی شاہراہ سے بالا کوٹ اور گڑھی حبیب اللہ کے راستے مظفر آباد اور پھر کوہالہ کے راستے کوہ مری اور راولپنڈی آئے اور اس طرح متفرق آبادیوں میں پیغام حق پہنچاتے رہے ہیں۔علاقہ ملکانہ میں چار سال میں قریباً دس اضلاع کا دورہ کر کے آریوں کے پرو پیگنڈہ کا مقابلہ کیا۔اور ملکانہ قوم کے نومسلموں کو اسلام کی تعلیم دی۔ہندوستان کے کئی مقامات پر قریباً ایک درجن اسلامی مکتب قائم کرائے اور قریب دو درجن بنگال اور اڑیسہ کے طلباء کے لئے دینی تعلیم کا انتظام کیا۔جن میں سے قریباً نصف طلبا ءاب با قاعدہ اپنے علاقوں کے مبلغ ہیں۔اخبار نوائے وقت لاہور ( ۱۸ جنوری ۱۹۶۳ء) نے آپ کی تصویر دے کر لکھا:۔ضلع میر پور ( آزاد کشمیر ) کے موضع کنڈور کا ابولطیف قریشی محمد حنیف قمراب تک سائیکل پر ۳۳ ہزار میل کا سفر کر چکا ہے۔محمد حنیف قمر کو خاتم الانبیاء نبی آخر الزمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گہری محبت ہے اور وہ جہاں کہیں جاتا ہے رسول مقبول کی شان میں نعتیں پڑھتارہتا ہے۔انہوں نے سیاحت کی ابتداء ۱۹۲۷ء میں کی۔۱۹۲۷ ء تک یوپی کے علاقوں کا وسیع دورہ کیا۔اس کے بعد آٹھ سال صو بہ اڑیسہ میں گزارے پھر بہار ہی پی اور متحدہ بنگال میں اس نے سائیکل پر لمبے لمبے سفر کئے۔قیام پاکستان کے بعد ۵ سال سے مغربی پاکستان میں سفر کر رہے ہیں۔بنگال میں اس نے سب سے لمبا سفر ۲۰۶۳ میل کا کیا اور مغربی پاکستان میں ۱۹۵۸ء سے لے کر آج تک دوسرا لمبا سفر قریباً (۴۰۰۰) چار ہزار میل کا طے کیا ہے۔حنیف قمر لاہور سے اار جولائی ۱۹۵۸ء کو جی ٹی روڈ پر سفر کر کے کوہ مری جا پہنچا اور پھر راولپنڈی واپس آکر واہ ، حسن ابدال، کیمل پور کے راستے نوشہرہ اور پشاور پہنچا۔پھر چارسدہ، مردان اور ٹوپی سے گذر کر ہری پور کے راستے ایبٹ آباد، مانسہرہ اور آخر بالا کوٹ پہنچ کر شہدائے ملت کی قبروں پر فاتحہ پڑھی اور زیارت کی۔پھر گڑھی حبیب اللہ کے راستے مظفر آباد پھر براستہ کو ہالہ ۱۰۰ میل سفر کر کے دوبارہ کوہ مری سے گذر کر راولپنڈی آیا۔انہوں نے بتایا کہ بنگال میں کل سفر ۹۱۷۵ میل اور مغربی پاکستان میں ۶۶۹ ۵ میل کیا ہے۔وہ عربی، فارسی، اردو، بنگالی اور دیگر زبانوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں سنا کر