تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 113
تاریخ احمدیت۔جلد 22 دیتے ہوئے تحریر فرمایا:۔113 سال 1963ء پینتیسواں نشان یہ ہے کہ پہلالڑ کا محمود احمد پیدا ہونے کے بعد میرے گھر میں ایک اور لڑکا پیدا ہونے کی خدا نے مجھے بشارت دی۔اور اس کا اشتہار بھی لوگوں میں شائع کیا گیا۔چنانچہ دوسرا لڑکا پیدا ہوا اور اس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی ولادت کے بعد حضور علیہ السلام کو متعدد الہامات اور کشوف ورؤیا 186 آپ کی نسبت ہوئے جن سے آپ کی عظمت شان اور جلالت مرتبت کا بھی پتہ چلتا ہے۔اوّل۔فرمایا ”ایک دفعہ ہمارے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں بہت خراب ہو گئی تھیں پلکیں گر گئی تھیں اور پانی بہتا رہتا تھا۔آخر ہم نے دعا کی تو الہام ہوا۔بَرَّقَ طِفْلِی بَشِيرٌ یعنی میرے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں اچھی ہوگئیں۔اس الہام کے ایک ہفتہ بعد اللہ تعالیٰ نے اس کو شفا دے دی اور آنکھیں بالکل تندرست ہو گئیں۔اس سے پہلے کئی سال انگریزی اور یونانی علاج کیا گیا تھا مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا تھا بلکہ حالت ابتر ہوتی جاتی تھی۔دوم۔فرمایا ”صبح کے وقت الہام ہوا۔اول خواب میں دیکھا کہ گویا میں بڑی مسجد میں ہوں۔بشیر احمد میرا لڑکا میرے پاس ہے۔وہ مشرق اور کچھ شمال کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے اس طرف زلزلہ گیا ہے اور مجھے زلزلہ آنے سے پہلے الہام ہوا۔اِنِّى مَعَ الرَّسُولِ اَقُومُ اور پھر الہام ہوا مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَی یعنی وہ ایسا امر ہوگا جس سے حق کھلے گا اور حق ظاہر ہوگا۔187 سوم۔”شب گزشتہ کو میں نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں (جن سے مراد کمینہ دشمن ہیں ) کہ تمام سطح زمین ان سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ ان کی کثرت ہے۔اس قدر ہیں کہ زمین کو قریبا ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز بھی کر رہے ہیں جو نیش زنی کا ارادہ رکھتے ہیں مگر نامراد رہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے اور وہ آیت یہ ہے۔وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ (الشعراء : ١٣١ )