تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 108 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 108

تاریخ احمدیت۔جلد 22 108 سال 1963ء (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا تعزیتی مکتوب اس موقعہ پر (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے تعزیتی تار، خطوط یاریزولیوشن بھجوانے والے حضرات کو جو تعزیتی مکتوب بھجوایا۔اُس کا متن یہ ہے۔جی فی اللہ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی وفات پر آپ کی طرف سے ہمدردی اور تعزیت کا تا را خط ریزولیوشن ملا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔حضرت میاں صاحب موصوف ایسے مقدس و مظہر اور بابرکت وجود کی رحلت ہمارے لئے انتہائی رنج والم کا باعث ہے۔ورضينا برضاه ان الله و انا الیه راجعون مگر یہ ایک خدائی امتحان ہے۔اور ایسے امتحان خدائی جماعتوں کو ہمیشہ ہی پیش آیا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو یہ امتحان ہمت و استقلال اور صبر وصلوۃ سے برداشت کی توفیق عطا فرمائے۔ہمارے پاؤں میں ذرا بھی لغزش نہ آئے اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے آگے ہی آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔حضرت میاں صاحب موصوف نے اپنی زندگی میں خلافت کے ساتھ وابستگی ، خدمت و فدائیت اور کمال درجہ اطاعت کا جو اعلی ترین نمونہ پیش فرمایا وہ ہمارے لئے مشعل راہ کا درجہ رکھتا ہے۔اس اعلیٰ ترین نمونے کو اپنا کر اور اس پر کما حقہ عمل پیرا ہو کر ہی ہم اس خدائی امتحان میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور یہی وہ بہترین طریقہ ہے۔جس کے ذریعے ہم حضرت میاں صاحب موصوف کے ساتھ اپنی محبت اور اخلاص و عقیدت کا اظہار کر کے آپ کی بلندی درجات اور اپنی فلاح ونجاح کا موجب بن سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود علیہ السلام کے قرب میں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمادے۔والسلام۔خاکسار (مرزا ناصر احمد ) صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان ربوه