تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 107 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 107

تاریخ احمدیت۔جلد 22 107 سال 1963ء مندرجہ ذیل پیام شکریہ تعزیت کا ہر احمدی بہن بھائی کے پاس جہاں جہاں اور جس کے پاس الفضل پہنچے ایک امانت ہے اور میری درخواست ہے کہ دیانتدارانہ فرض جان کر اپنے قریبی دوستوں ہمسایوں کو جن کو اخبار نہ ملتا ہو پہنچا ویں اور جمعہ یا جو بھی اجتماع ہو اس میں جناب امام یا صدر صاحب سنادیں تا جنہوں نے کمال ہمدردی اور محبت سے خطوط لکھے۔تاریں دیں۔ان کو میرا شکر یہ پہنچ جائے۔جزاکم اللہ تعالیٰ۔میں بوجہ علالت کے نہ خود لکھ سکتی ہوں نہ اس قدر خطوط کا بار کسی دفتر پر ڈال سکتی ہوں۔جن پر پہلے ہی کاموں کا کافی بوجھ ہے۔مبارکہ برادران و خواهران عزیز۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی تاریں اور خطوط دلی ہمدردی کے درباره تعزیت حضرت منجھلے بھائی صاحب ملے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ سب بھی دل کی گہرائیوں سے بچے درد سے ہمارے برابر کے شریک غم ہیں مگر مومن کو جب بھی کوئی صدمہ کوئی نقصان جانی و مالی کسی قسم کا بھی پہنچے۔تو اس کے لئے ہمارے مہربان مولیٰ کریم کا یہی ارشاد ہے کہ وہ یہی کہے انا لله و انا اليه راجعون۔اس کے معنے کسی بھی وفات پر یہ کہہ کر صبر کرنے پر اور اتنا ہی سمجھ لینے پر کہ ہم بھی اللہ کے ہیں اور اس کے پاس ہم نے بھی جانا ہے۔ختم نہیں ہوتے بلکہ یہ سوچتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی جانب دوڑیں کہ یہ صدمہ یہ نقصان خواہ ہمارے گنا ہوں اور غفلتوں کا نتیجہ ہے یا تیری اے عالم الغیب، مالک یہی مصلحت تھی بہر حال ہر دھکا کھا کر ہر صدمہ اٹھا کر ہم مایوس نہیں ہوں گے۔ہم تیری ہی طرف لوٹیں گے۔ہم تیرا دامن اور بھی مضبوطی سے تھام لیں گے۔ہم تجھے اور زیادہ چلا چلا کر عاجزی سے پکاریں گے کہ ہم پر اور کرم فرما۔ایک نعمت واپس لی ہے تو اور اس سے بڑھ کر عطا فرمادے۔آخر ہم تیرا در چھوڑ کر کہاں جائیں ہمارے گناہوں کو بخش ، ہماری پکار کوسن۔ہم کسی حال میں تیری رحمت سے، تیری نظر کرم سے مایوس ہونے والے نہیں ہو سکتے کچھ بھی ہو ہم نے تو تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔اردو کی ایک زنانہ مثال ہے۔ماں بچے کو مارے بچہ ماں ہی ماں پکارے یہی حال مومن کے قلب کا ہونا چاہئیے۔اگر مشیت ایزدی سے کوئی امر صدمہ پہنچانے والا وارد ہو جائے تو وہ مایوس ہو کر پیچھے نہ ہٹے۔دعاؤں میں سست نہ ہو بلکہ ماں ہی ماں پکارنے والے بچہ کی طرح اللہ ہی اللہ پکارتا چلا جائے اور زیادہ انعام اور زیادہ رحمتیں اپنے مالک اپنے خالق، اپنے مجیب و قریب خدا سے طلب کرے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔والسلام - مبارکه