تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 106 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 106

تاریخ احمدیت۔جلد 22 "بسم الله الرحمن الرحيم مکرمی! 106 سال 1963ء نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب کی وفات پر آپ نے جس گہری ہمدردی اور غم کے جذبات کا اظہار بذریعہ تار کیا ہے۔میں اُس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے آپ کو اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے اور دین و دنیا میں ہر قسم کی مکروہات سے بچا کر خیر و برکت سے متمتع کرے۔عزیز مجھ سے چھوٹے تھے مگر اللہ کی مشیت کے ماتحت وہ پہلے اٹھالئے گئے۔دل اُن کی وفات سے زخم خوردہ ہے مگر اللہ تعالیٰ کی رضا ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے اور اُسی کے آستانہ پر جھکنے سے ہماری نجات ہے۔اگر مومن اس قسم کے ابتلاؤں میں ثابت قدمی دکھائے اور خدا تعالیٰ کی رضا کی راہ پر پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے چلنے لگے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔لیکن اگر وہ ست ہو جائے تو اپنے پہلے مقام کو بھی کھو بیٹھتا ہے۔تو ا۔پس ابتلاؤں کا آنا مومنوں کے لئے بڑے فکر کا موجب ہوتا ہے اور جماعت کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ایسے ابتلاؤں کے وقت پہلے سے بھی زیادہ جوش اور ہمت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہو جائے اور اپنی آئندہ نسلوں کی درستی کی فکر کرے۔ہم میں سے کون ہے جس نے ایک دن اپنے رب کے حضور حاضر نہیں ہونا پھر کیوں ہم اپنے فرض سے غافل رہیں۔ہمیں ہمیشہ اپنے دلوں کو ٹو لتے رہنا چاہیئے اور اچھے قائم مقام اور اعلی درجہ کی نیک نسلیں چھوڑنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے تمام اعزہ ومتعلقین کے ساتھ ہو۔خاکسار مرزا محمود احمد 66 ۲۹ ستمبر ۱۹۶۳ء " حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی طرف سے شکریہ تعزیت کا پیغام الفضل ۲۳ اکتو بر ۱۹۶۳ء کے صفحہ اول پر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی طرف سے شکریہ تعزیت کا حسب ذیل پیغام شائع ہوا۔