تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 628
تاریخ احمدیت 628 جلد 21 وہاں سارا دن تبلیغ پر صرف کیا نیز جلسہ بھی کیا گیا جس میں عیسائیوں کے سوالوں کے جواب دئیے گئے اور چیف کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔-4- قریشی فیروز محی الدین صاحب نے 85 افراد کو تبلیغ کی۔28 پمفلٹ تقسیم کئے 300 کتب لائبریریوں میں رکھوائیں۔آپ کا ایک انٹرویو ریڈیو سے نشر ہوا آپ نے فوج کے چیف امام اور چینی سفیر کو لٹریچر دیا۔موصوف دعوت الی اللہ کے لئے جیلوں میں بھی گئے۔ایک سیکنڈری سکول میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دئیے۔851 دوسری سہ ماہی مبلغین کی مجموعی کوششوں سے 136 بیعتیں ہوئیں۔مساعی کی تفصیل درج ذیل ہے۔1- غانا یو نیورسٹی کے شعبہ دینیات کے ماتحت اپریل کے پہلے ہفتہ میں Longon Hall میں عیسائی پادریوں اور مذہبی لیڈروں کے لئے چھٹی ریفرشمنٹ کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کے تمام ریجنز سے بڑی تعداد میں پادری شامل ہوئے اس کا نفرنس میں مکرم مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم امیر جماعت ہائے احمد یہ غانا نے ایک گھنٹہ تک تقریر کی جو پوری توجہ سے سنی گئی بعد ازاں آپنے نصف گھنٹہ تک سوالوں کے جواب دیئے جنکا بہت عمدہ اثر ہوا۔مکرم مرزا لطف الرحمن صاحب مبلغ اکرانے اس موقع پر اسلامی لٹریچر کی نمائش بھی کی اس موقع پر دو کتابچے مفت تقسیم کئے گئے۔مکرم امیر صاحب نے اپنی موٹو کالج Achimoto College میں آنحضرت کی سیرت پر تقریر کی نیز حضور کی سوانح پر مشتمل کتابچہ کی تین صد کا پیاں طلباء میں تقسیم کیں اور دو مختلف مواقع پر طلبہ کے سوالوں کے جواب دیئے علاوہ ازیں موصوف نے تین سیکنڈری سکولوں میں تقاریر کیں۔چاروں اداروں کی لائبریریوں کو لٹریچر دیا نیز آنحضرت کی سوانح پر مشتمل کتابچہ تقسیم کیا۔آپ نے غانا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر الحاج یعقوب کو دعوت الامیر کا انگریزی ترجمہ پیش کیا نیز اشانٹی ریجن کے دو ڈسٹرکٹ کمشنروں اور محکم تعلیم کے بعض افسران کو سلسلہ کا لٹریچر پیش کیا۔2 مكرم مرزا الطف الرحمن صاحب نے ایسٹرن ریجن میں 3 اور ا کر میں بھی 3 جلسے منعقد کئے۔پاکستانی ہائی کمشنر جلال الدین عبدالرحیم صاحب کو جماعت کی مساعی سے متعارف کرانے کے علاوہ انہیں دو کتب پیش کیں۔علاوہ ازیں بین الاقوامی شہرت کے مالک پروفیسر الیانڈ روپشین، برطانیہ کے آرچ بشپ را برٹس، جناب اے کے بروہی ، جناب شریف عمر عبداللہ متعلم آکسفورڈ کی خدمت میں بھی لٹریچر