تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 529
تاریخ احمدیت 529 جلد 21 دیتے ہوئے اعلان فرمایا کہ :- وہ تمام دوست جن کے پاس کوئی تبرک کسی قسم کا ہو وہ 15 نومبر 1962 ء تک اس تبرک کے متعلق مندرجہ ذیل تفصیلات سیکرٹری ” تصدیقی کمیٹی برائے قیام جماعتی تاریخی میوزیم کو بھجوائیں :- 1 - نام مع ولدیت و مکمل پتہ جس کے پاس تبرک ہے 2 تبرک کی نوعیت ( کپڑایا مسودہ یا کوئی اور تحریر تفصیلاً ) 3۔کتنے عرصہ سے یہ تبرک اس کے پاس ہے۔4۔یہ تبرک اسے کیسے ملا۔5- تصدیقی گواہ یا دستاویز 6۔کوئی اور ثبوت جو وہ دینا چاہے 7۔کیا یہ تبرک وہ عاربیڈ یا مستقلاً جماعت کو دینے کے لئے تیار ہے نوٹ :۔یہ معلومات امیر صاحب مقامی کی تصدیق کے ساتھ بھجوائی جائیں۔اگر کوئی شخص اپنے تبرک کے متعلق تصدیق حاصل نہ کرے گا اور بغیر تحریری تصدیق کے دعوی کرے گا کہ اس کے پاس کوئی تبرک 56 ہے تو جماعت اس کے اس دعوی کو قبول نہیں کریگی۔محترم ملک صاحب نے الفضل 9 نومبر 1962ء میں جماعتی تاریخی میوزیم کے متعلق ایک اور اہم اعلان بھی شائع فرمایا جس میں ان 108 خوش نصیب دوستوں کی فہرست بھی دی جنہوں نے 1938ء میں بھی مرکز کو اپنے ہاں تبرکات ہونے کی اطلاع دی تھی اس اعلان کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے:۔1 :- جن دوستوں کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی تیرک ہے وہ خاکسار کو اطلاع دیں فی الحال صرف اطلاع کافی ہے۔2:- اطلاع دینے والے دوستوں کی خدمت میں کمیٹی مطبوعہ فارم بھجوا ئیگی جنہیں پر کر کے تصدیقی کمیٹی کو واپس کرنا ہوگا۔3- ہر دوست جس کے پاس کسی قسم کا کوئی متبرک ہے وہ مہربانی کر کے ضرور اطلاع دے اور کسی وجہ سے اپنے آپ کو مستثنیٰ نہ سمجھے کمیٹی ان کے اس تعاون کی شکر گزار ہوگی کیونکہ یہ سب کارروائی تاریخی ریکارڈ کو مکمل اور مستند بنانے کے لئے کی جارہی ہے۔4:۔کسی دوست سے اس کی مرضی کے خلاف جماعتی میوزیم میں رکھنے کے لئے تبرک نہیں لیا جائے گا صرف رضا کارانہ پیشکش کو قبول کیا جائے گا۔اس لئے دوست پورے اطمینان کے ساتھ جلد یہ