تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 516 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 516

تاریخ احمدیت 516 زبان اور قلم کا جو ہر موجود ہو اُن میں مسلسل مشق کے ذریعہ ایک غیر معمولی کشش اور جلاء پیدا کر دیا جائے۔میں نے گذشتہ سال بیان کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقرب صحابی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی میں یہ دونوں جو ہر بدرجہ اتم موجود تھے۔ان کی تقریر بھی سحر تھی اور ان کی تحریر بھی سحر تھی۔اور انسان ان کی تحریر پڑھ کر اور تقریر سن کر یوں محسوس کرتا تھا کہ اس کے اندر کسی غیبی بیٹری کے ذریعہ بجلی بھری جارہی ہے اکثر اوقات ان کی تلاوت سن کر رستہ میں گذرتے ہوئے کئی غیر مسلم بھی رُک کر سنے لگ جاتے تھے۔یہی ملکہ خدا کے فضل سے ہمارے خلیفتہ اُسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز میں موجود ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دیکر پھر جماعت کو یہ موقع عطا فرمائے کہ وہ آپ کی مسحور کر نیوالی تقریر میں سُن سکیں۔آمین یا ارحم الراحمین ) بالآخر میں اپنے عزیز نو جوانوں کو ان کی ذاتی تربیت اور اخلاقی درستی کے متعلق بھی ایک فقرہ کہہ کر اپنے اس خطاب کو ختم کرتا ہوں جہاں تک میں نے قرآن مجید اور حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور ملفوظات کا مطالعہ کیا ہے انسان کی ذاتی نیکی اور ذاتی اخلاق کا خلاصہ تین باتوں میں آجاتا ہے۔اوّل یہ کہ اس کا اپنے خالق و مالک کے ساتھ ذاتی تعلق اور رابطہ پیدا ہو جائے اور وہ اپنے خدا کو بیچ بیچ پہچان لے اور اس کے ساتھ اس طرح لپٹا ر ہے۔اس غرض کے لئے نمازوں کی پاپندی اور نمازوں میں خشوع وخضوع کیسا تھ دعاؤں کی عادت پیدا کرنا کامیابی کی کلید ہے۔نماز اس طرح پڑھو کہ گویا تم خدا کے سامنے کھڑے ہو۔خدا تمہیں دیکھ رہا ہے۔اور تم خدا کو دیکھ رہے ہو۔اور اس سے صلى الله دعا اس رنگ میں کرو کہ گویا ہمیں جو کچھ ملنا ہے اسی دربار سے ملنا ہے۔آنحضرت ﷺ کا یہ کتنا پیارا قول ہے کہ الدعا مخ العبادۃ یعنی دعا نماز کے اندر کا گودا ہے۔جس طرح ایک ہڈی گودے کے بغیر غذا کے لحاظ سے ایک ناکارہ چیز ہوتی ہے اسی طرح نماز بھی دعا کے بغیر چنداں حقیقت نہیں رکھتی۔دوسری بات یہ ہے کہ جس نظام کیسا تھے تم لوگ پروئے گئے ہو یعنی جماعت احمدیہ کا الہی نظام جو دنیا میں نیکی کو ترقی دینے اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے خدا کی طرف سے پیدا کیا گیا ہے۔اس کی اعانت اور مدد کے لئے ضرور اپنی حیثیت کے مطابق اپنی آمدنی میں سے یا اگر تم طالب علم ہو تو اپنے جیب خرچ میں سے چندہ دیتے رہو۔جو شخص احمدی ہونے جلد 21