تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 517 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 517

تاریخ احمدیت 517 جلد 21 کا دعویٰ کرتا ہے اور پھر اسلام کی اعانت میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتا وہ اپنے دعوی میں جھوٹا اور خدا کے سامنے جواب دہ ہوگا۔تیسری بات یہ ہے کہ اپنے اندر سچ بولنے کی عادت اور اپنے اعمال میں دیانتداری کی روح پیدا کرو۔یہ دونوں اخلاق انسان کا بہترین زیور ہیں۔اور ایسا انسان خواہ امیر ہو یا غریب۔کمزور ہو یا طاقتور اس کی گردن کسی شخص کے سامنے اور کسی مجلس میں نیچی نہیں ہو سکتی۔پس ہمیشہ سچ بولو اور صداقت کو اپنا وطیرہ بناؤ اور ہمیشہ دیانتدار رہو۔اور کسی سے دھو کہ نہ کرو اور خیانت سے یوں بھاگو جیسے کہ ایک ہوش مند انسان زہریلے سانپ سے بھاگتا ہے۔بس یہی میری نصیحت ہے اور اسی پر میں اپنے خطاب کو ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنے فضل ورحمت کے سایہ میں جگہ دے۔آمین یا ارحم الراحمین۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوہ۔۱۹۔اکتوبر ۱۹۶۲ 158 حضرت مصلح موعود کا پیغام خدام الاحمدیہ کے نام اس اجتماع کے مقدس ترین لمحات وہ تھے جب دوسرے روز 120اکتوبر کو پونے دو بجے دوپہر کے قریب سید داؤ داحمد صاحب صدر مجلس نے خدام کو اطلاع دی کہ گذشتہ سالوں میں یہ امر ہمارے لئے درد اور ملال کا موجب رہا ہے کہ ہم پہلے کی طرح اپنے اجتماع میں حضور کے روح پر ور خطابات سے مستفیض نہیں ہو سکے ہر خادم اپنی اس محرومی کو بشدت محسوس کرتا ہے۔اس دفعہ حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی تھی کہ حضور خدام کے نام کوئی پیغام ریکارڈ کروادیں۔حضور نے از راہ شفقت ہماری یہ درخواست منظور فرمائی اور ایک مختصر سا پیغام ریکارڈ کرا دیا۔حضور کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے یہ چند فقرے ہمارے لئے نہایت قیمتی نصائح پر مشتمل ہیں۔حضور کا یہ پیغام ٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ ابھی سنایا جائیگا۔“ اس اعلان پر ایک سرے سے لیکر دوسرے سرے تک خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مقام اجتماع سبحان اللہ اور جزاکم اللہ کی دھیمی لیکن بے ساختہ آوازوں سے یکدم گونج اٹھا اور چشم زدن میں جملہ خدام ہمہ تن گوش ہو کر اس حال میں حضور کا پیغام سننے کے لئے تیار ہو گئے کہ ان پر