تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 104
تاریخ احمدیت 104 جلد 21 دوسرا باب خلافت ثانیہ کا سنتالیسواں سال از آغاز 1961 ء تا جلسہ سالانہ 1961ء) فصل اول جماعت احمدیہ سیرالیون کی سالانہ کانفرنس یہ سال جماعت احمدیہ کی عالمی تبلیغی مساعی اور اس کے وسیع اثرات کے اعتبار سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس سال کا آغاز جماعت احمدیہ سیرالیون (مغربی افریقہ) کی بارہویں کامیاب کانفرنس سے ہوتا ہے جو شہر بو میں 3-4-5 فروری 1961 ء کو منعقد ہوئی۔جس میں سیرالیون کے طول و عرض سے آئے ہوئے احمدی احباب کے علاوہ ملک کی بعض سر بر آوردہ ہستیوں اور نامور قومی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔سیرالیون کے وز یر اعظم سر ملٹن مارگائی نے ایک پیغام ارسال کر کے سالانہ جلسہ کے انعقاد پر جماعت احمدیہ کو مبارک باد پیش کی۔پیغام کے متن کا ترجمہ درج ذیل ہے: میں آج کے دن 3 فروری 61 ء ) بو میں آپ لوگوں کی سالانہ کا نفرنس کے افتتاح کے موقع پر آپ لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ امر میرے لئے بہت باعث مسرت ہے کہ آپ کا مشن اہلِ سیرالیون کی روحانی، تعلیمی اور ثقافتی ترقی میں روز افزوں دلچسپی لے رہا ہے۔میں پُر خلوص مبارک باد پیش کرتے ہوئے آپ لوگوں کی کانفرنس کی کامیابی اور اس میں زیر غور امور کی باحسن وجوہ تکمیل کا دل سے خواہاں ہوں۔“ علاوہ ازیں سیرالیون کے نائب وزیر اعظم و وزیر خزانہ آنریبل ایم ایس، مصطفی ، وزیر تعمیرات آنریبل کا نڈے بورے فری ٹاؤن کے میئر ایلڈر مین اے۔ایف۔رحمن، پیراماؤنٹ چیف بیمبا الرڈ آف بو سیرالیون مسلم کانگرس کے سیکرٹری جنرل الحاج جبریل سیسے صوبائی محکمہ تعلیم کے سیکرٹری مسٹر ایم۔ایچ۔ڈی الغالی اور سیرالیون مسلم برادر ہوڈ کے صدر مسٹر سوری ابراہیم کا نو شامل تھے۔آنریبل ایم۔ایس مصطفی نائب وزیر اعظم سیرالیون نے اپنی تقریر میں فرمایا:۔”جماعت احمدیہ کی سالانہ کا نفرنس میں شرکت میرے لئے جس خوشی اور مسرت کا باعث