تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 105
تاریخ احمدیت 105 جلد 21 ہوا کرتی ہے دنیا کی کوئی اور چیز اسکا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اس زمانہ میں مسلمان 73 فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں لیکن ان میں صرف فرقہ احمدیہ ہی ہے جو تمام دنیا میں تبلیغی مشن قائم کر کے منظم طور پر تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کر رہا ہے۔میرے نزدیک اس ملک کے ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ اخلاقی اور مالی لحاظ سے احمد یہ مشن کی پوری پوری تائید وحمایت کرے۔“ آنریبل کا نڈے بورے وزیر تعمیرات سیرالیون نے اپنی تقریر میں اس زمانہ کے مصلح اور امام حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے دعوی ماموریت پر ایمان لانے کی اہمیت پر زور دیا۔آپ نے سلسلہ احمدیہ کے نڈر اور بے باک مجاہد اسلام الحاج نذیر احمد صاحب علی مرحوم کی تبلیغی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔جب انہوں نے فری ٹاؤن میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا تو ان کی بہت مخالفت کی گئی تھی۔لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، اب قریباً تمام مسلمان لیڈر جماعت احمدیہ کے خیر خواہ ہیں اور اسکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آخر میں وزیر موصوف نے سامعین سے احمد یہ مشن کی دلی اخلاص کے ساتھ تائید وحمایت کرنے اور اس کے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے کی اپیل کی۔الحاج جبریل سیسے سیکرٹری جنرل سیرالیون مسلم کا انگرس نے اپنی تقریر میں فرمایا: برادرانِ اسلام اس امر کا اعتراف نہ کرنا انصاف کے منافی ہوگا کہ اس قسم کی کانفرنسوں کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ عقائد کے ایسے اختلافات جنہیں بالعموم صحیح علم نہ رکھنے والے مذہبی دیوانے ہوا دینے کے عادی ہوتے ہیں طے ہو جائیں گے بلکہ مختلف اسلامی جماعتیں بھی ان کا نفرنسوں کی بدولت اتحاد کے ایک مضبوط اسلامی رشتہ میں منسلک ہو جائیں گی اور یہ رشتہ اتحاد سیرالیون کے طول و عرض میں احمدیہ مشن کی تبلیغی مساعی کی ایک ہمیشہ قائم رہنے والی یادگار کا کام دے گا۔“ ایلڈرمین اے۔ایف۔رحمن میئر آف فری ٹاؤن نے اپنے قیمتی خطاب میں فرمایا: " آج کی تقریب میں شرکت میرے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔اور میں اس امر پر اور بھی زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اس موقع پر آپ لوگوں سے خطاب کرنے کا اعزاز بھی میرے حصہ میں آیا ہے۔سیرالیون کا ملک اور اس ملک کے باشندے اپنی قدامت پسندی اور راسخ الاعتقادی کے لئے بہت مشہور ہیں۔ہر قدیم چیز سے ہماری وابستگی بہت پختہ ہوتی ہے۔اسی لئے ہرنئی چیز کے بارے میں ہم بیگانگی پرمبنی بہت محتاط رویہ اختیار کرنے کے عادی ہیں۔جہاں تک ہر نئی چیز کے بارے میں محتاط روش اختیار کرنے کا تعلق