تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 651
تاریخ احمدیت 651 جلد 21 اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں گور وصاحب کے علاوہ بعض دیگر سکھ بھی شامل ہوئے مولانا نورالحق صاحب انور امیر جماعت ہائے کینیا نے استقبالئے میں توحید باری تعالیٰ کے بارہ میں تقریر کی جس سے سکھ بہت متاثر ہوئے اسکے بعد گور و صاحب نے کچھ باتیں بیان کیں۔بعد ازاں مولا نا نور الحق صاحب نے گور وصاحب اور ان کے بھائی کو کتاب ”چونویں پھل کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔جنوبی افریقہ مئی 1962ء کو جنوبی افریقہ میں یوم تبلیغ منایا گیا جس میں افریقہ میں اسلام کتاب تقسیم کی گئی۔مشن ہاؤس میں آنے والے احباب کو اسلام کے متعلق معلومات دی گئیں۔ماہ ستمبر میں علاوہ دیگر 680 احباب کے ایک رومن کتھولک عیسائی مسٹر ڈی۔جی۔ڈیویز کولٹریچر دیا گیا۔مشن کے سیکرٹری محمد حنیف ابراہیم کا عیسائیوں سے ایک مباحثہ ہوا۔مشن ہاؤس میں آنے والے دوستوں کو احمدیت اور اسلام کے بارہ میں معلومات دی گئیں۔2 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔سال کے آخر میں 2 بیعتیں ہوئیں 3 اہم افراد مشن ہاؤس آئے جن کے سوالوں کے جواب دیئے گئے ایک پمفلٹ کی ایک ہزار کا پیاں شائع کر کے بکثرت تقسیم کی گئیں۔34 کتب اسکے علاوہ تقسیم ہوئیں۔382- الغرض اس سال بھی احمدی مجاہدین نے افریقہ کے طول وعرض میں اشاعت اسلام کی عظیم الشان جد و جہد زور شور سے جاری رکھی۔دیلی کے اخبار ”الجمعیة“ نے اپنی 22 ستمبر 1962ء کی اشاعت میں لکھا:۔افریقہ میں ایک طبقہ اشاعت اسلام کے لئے بہت کوشش کر رہا ہے وہاں سے اس کے انگریزی اخبارات بھی نکلتے ہیں اور ریڈیو پر تقریریں بھی ہوتی ہیں اور اس کی طرف سے اسلامی اسکول بھی کھولے گئے ہیں۔ضرورت ہے کہ افریقہ میں تمام مسلم فرقے اشاعت اسلام کے کام میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اس خطہ میں آپس کے اختلافات کو ہوا نہ دیں۔“