تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 634 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 634

تاریخ احمدیت 634 جلد 21 صاحب نے بو، باجے بو، بلاما، سرابو، کینما، بیلے، باڈو، مگبور کا، مکالی اور سنگینی کا دورہ کیا۔لندن سے اسلام کے خلاف ایک نہایت دل آزار کتاب "عائشہ نامی شائع ہوئی یہ کتاب فری ٹاؤن میں بھی فروخت ہو رہی تھی۔احمد یہ مشن سرالیون کے امیر نے اس کے خلاف موثر احتجاج کیا اور حکومت کو توجہ دلائی چنانچہ حکومت نے اس کتاب کی فروخت بند کرا دی اس پر سیرالیون کے مسلمانوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ احمدی مجاہدین نے اسلام کے ساتھ کچی محبت اور غیرت کا ثبوت دیا ہے۔2- مکرم میر غلام احمد صاحب نسیم نے ” بو کے متعدد افراد میں انگریزی و عربی لٹریچر تقسیم کیا۔ان میں ایک اسسٹنٹ ڈی سی بھی شامل تھے۔انہوں نے جماعتی لٹریچر کے مطالعہ کے بعد کہا ” احمد یہ لٹریچر کے ذریعے مجھے علم ہوا ہے کہ اسلام واقعی ایک سادہ اور لاثانی مذہب ہے اور اس کے مقابلہ میں عیسائیت کی کوئی حیثیت نہیں۔اسلامی تعلیمات میں دنیا کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔۔۔۔۔احمدیت کے ذریعہ ایسا لٹریچر بھی ظہور میں آچکا ہے جسکو ہر انگریزی پڑھا لکھا آدمی با آسانی اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہوسکتا ہے۔مکرم ملک غلام نبی صاحب نے بعض شامی اور افریقن تجار سے ملاقاتیں کر کے ان کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا آپ نے ایک امریکی جرنلسٹ کی خدمت میں اسلامی کتب کا ایک سیٹ پیش کیا جسے اس نے قبول کرتے ہوئے کہا میرے لئے یہ ایک گراں قدر تحفہ ہے۔-4- مکرم مولوی اقبال احمد صاحب نے مگبور کا کے قریب ایک صد ا حباب کو اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا جن میں ایک پیرا ماونٹ چیف بھی شامل ہے آپ نے شمالی صوبہ کے متعدد مقامات کا دورہ کیا جن میں مکینی ، پورٹ لوکو، روکو پور، یونی با نا، پھیلے ہنٹینی شامل ہیں۔ان مقامات پر لیکچروں کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا۔-5- تین لوکل مبلغ مکرم مولوی غلام احمد صاحب نسیم کی زیر ہدایت مختلف علاقوں میں تبلیغ کے لئے گئے ان میں سے ایک مبلغ الفاڈے کو نمایاں کامیابی ہوئی ان کے ذریعہ 20 افراد پر مشتمل ایک نئی جماعت قائم ہوئی اس عرصہ میں کل 109 افراد داخل سلسلہ ہوئے اور چار نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔0 6 جولائی کومکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر کی ایک تقریر ریڈیو سے نشر ہوئی۔مئی تا جولائی 361 360 مکرم مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے متحدہ عرب جمہور یہ اور نائیجیریا کے سفیروں سیکرٹریوں، امریکن مشن چرچ آف گاڈ کے وفد ، ایک عیسائی وفد سکول و کالج کے بعض طلباء، وزیر تعلیم ، وزیر