تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 629 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 629

تاریخ احمدیت 629 جلد 21 پیش کیا۔آپ نے ساڑھے تین گھنٹہ تک عیسائیوں سے مباحثہ کیا۔غانا کے صدر مملکت ڈاکٹر کوری نکروما کی تجویز پرا کرا میں ایک ہیں الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نامور شخصیتوں نے شرکت کی اسلامی ممالک کے نمائندگان کومشن ہاؤس میں پارٹی دی گئی اور ان کی خدمت میں مرزا الطف الرحمن صاحب نے اسلامی لٹریچر پیش کیا۔3 مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب کو ہر ہفتہ مختلف کالجوں اور سکولوں میں حقانیت اسلام واضح کرنے کا موقع ملا۔آپ نے باوجود برسات کے پبلک لیکچرز دیئے۔ریجنل کمشنر اور شمالی کی لائبریری کے انچارج کی خدمت میں قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔-4 مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب کے حلقے میں 15 جلسے منعقد ہوئے جس کے نتیجہ میں جماعت میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا آپ نے 33 افراد تک پیغام حق پہنچایا۔5۔مولانا عبدالمالک خان نے رسول کریم کے متعلق ایک فلم کے خلاف احتجاج کیا جس پر فلم واپس لی گئی آپ کے حلقہ میں متعدد تبلیغی اجلاس منعقد ہوئے موصوف نے 27 لیکچروں کے ذریعہ صداقت احمدیت واضح کی۔اکتوبر و دسمبر 352- 1 میلادالنبی کی تقریب کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں اور قصبات میں جلسے کئے گئے جن میں عیسائی ہمشرکین اور غیر از جماعت اصحاب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سلسلہ میں ایک جلسہ سالٹ پانڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت غانا کے وزیر تعلیم نے کی۔موصوف نے صدارتی تقریر میں جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہا جلسہ کی خبر اور وزیر موصوف کے ریمارکس ریڈیو پر نشر ہوئے جلسہ میں عیسائی اور مشرکین بھی کافی تعداد میں شامل ہوئے۔ٹمالی (Tamale) میں ایک جلسہ سیرت پیشوایان مذاہب کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔جلسہ کے صدر الحاج یعقوب ڈپٹی سپیکر غا نا پارلیمنٹ نے صدارتی ریمارکس میں جماعت احمدیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ہی یہ سعادت حاصل ہوئی کہ Tamale میں تمام مذاہب کے لیڈروں کو ایک اسٹیج پر جمع کرے۔انہوں نے جلسہ کے انعقاد کو اس امر کا ثبوت قرار دیا کہ اسلام کی رواداری کی تعلیم کس قدر اعلیٰ ہے۔اس جلسہ میں ڈسٹرکٹ کمشنر ز مجسٹریٹوں، ایجو کیشن آفیسرز اور دیگر ممتاز افسران حکومت نے شمولیت اختیار کی۔2- کماسی مارکیٹ میں تبلیغی جلسوں کا سلسلہ جاری رہا جن میں مقامی مبلغین کے علاوہ مولانا