تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 630
تاریخ احمدیت 630 جلد 21 عبد المالک خان صاحب بھی وقتاً فوقتاً تقریر فرماتے رہے موصوف کی قیادت میں (Kukuom) کے مقام پر دو تبلیغی جلسے ہوئے اس موقع پر لٹریچر بھی تقسیم ہوا۔احباب نے 52 پونڈ مالی قربانی پیش کی۔مولانا عبدالمالک خان صاحب نے ڈسٹرکٹ کمشنر ممیانگ اور اس علاقہ کے لوکل کونسل کے ذمہ دار افراد کولٹر پچر پیش کیا آپ نے انفرادی طور پر 82 افراد کو تبلیغ کی۔آپ کے حلقے اشانٹی کی سالانہ کانفرنس جمواسی کے مقام پر منعقد ہوئی جو تین دن تک رہی۔مکرم مولا نا عطاء اللہ کلیم صاحب مبلغ انچارج غانا نے کانفرنس کا افتتاح کیا کانفرنس میں مختلف جماعتوں کے سینکڑوں مرد عورتیں اور بچے شامل ہوئے۔مکرم مولوی عبدالوہاب ، مکرم سید باشم بخاری، مکرم مسعود احمد خان، مکرم مولانا عبدالمالک خان عبد الواحد متعلم مشنری ٹریننگ کالج نے تقاریر کیں۔اس موقع پر جماعت کو 222 پونڈ مالی قربانی کی توفیق ملی۔تین عیسائی دوران کا نفرنس داخل احمدیت ہوئے مولا نا موصوف نے تین مقامات کا دورہ کیا۔مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے ٹمالی جیل کے قیدیوں میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔آپ نے تیجانی فرقہ کے ایک ممتاز عالم عربی سکول کے ایک مدرس معلم رشید ، مکہ مکرمہ کے ایک غیر احمدی عالم الحاج الیاس کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔-4- مکرم مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم نے Peki ٹیچرز ٹریننگ کالج میں تقریر کے بعد متعدد سوالوں کے جواب دیئے نیز دو کتا بچوں کی کا پیاں تقسیم کیں۔WINEBA ٹیچر ز ٹریننگ کالج میں بھی تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے اور ایک کتا بچہ تقسیم کیا۔آپ نے ACHIMITA کالج میں ایف اے کے طلبا وطالبات کے سامنے آنحضرت کی سیرت پر تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے آپ دو ہفتہ بعد دوبارہ اسی کالج میں تشریف لے گئے سوالوں کے جواب کے علاوہ کتا بچہ بھی تقسیم کیا۔موصوف نے EBENZER سیکنڈری سکول اکرا کے جملہ طلباء و طالبات وسٹاف کے سامنے تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے WESLEN گرلز سیکنڈری سکول ایف اے کی طالبات میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے قصبہ (وا۔WA) کے دو مڈل سکولوں میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے آپ نے مندرجہ بالا کالجز اور سکولوں کی لائبریریوں کے لئے قرآن کریم اور اسلامی لٹریچر پیش کیا۔نیز ایک امریکن پادری، وزیر تعلیم ، ڈپٹی سپیکر غانا پارلیمنٹ۔ڈسٹرکٹ کمشنر وا ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کیپ کوسٹ کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔آپ نے جنوبی اور شمالی غانا کی بعض جماعتوں کا دورہ کیا۔مرز الطف الرحمن بھی آپ کے ہمراہ تھے۔5- مکرم مرز الطف الرحمن صاحب نے ڈپٹی منسٹر انصاف کو انگریزی تفسیر قرآن مطالعہ کے لئے دی۔