تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 534 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 534

تاریخ احمدیت 534 جلد 21 95 شیخ کظیم الرحمن صاحب 96 - سید عباس علی شاہ صاحب نواب شاہ سندھ 97۔اہلیہ سید عباس علی شاہ صاحب 98۔اہلیہ مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری 99۔میاں عبد الغفار صاحب حراج امرتسر 100۔ڈاکٹر نذیر احمد صاحب مگاڑی افریقہ 101 محترمہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ با بوالهی بخش صاحب مرحوم 102۔مسٹر محمد علی صاحب بنگالی 103۔سیٹھ ابوبکر صاحب یوسف 104 - شیخ محمدحسین صاحب ریٹائر ڈ سب حج 172 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا جیکب آباد میں ورود مسعود جناب ارشاد احمد صاحب شکیب قائد مجلس خدام الاحمدیہ جیکب آباد کا تحریری بیان ہے کہ۔صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب مورخہ 21 نومبر 1961ء کو صبح گیارہ بجے جیکب آباد تشریف لائے۔آپ کی آمد کی اطلاع یہاں کی جماعت کو آپ کی آمد سے دو روز قبل مل چکی تھی۔اور یہ بھی معلوم ہو چکا تھا کہ آپ کا قیام فقط دو گھنٹہ کے لئے ہوگا۔لہذا آپ کی آمد کی خوشی کے ساتھ ساتھ آپ کی فوری جدائی کا ملال بھی دامنگیر تھا۔اور اسی مسرت و غم کے ملے جلے جذبات کے ساتھ جملہ احباب چشم براہ تھے۔بار بار نگاہیں اس موڑ کی طرف اٹھتیں جہاں سے آپ کی جیپ نے نمودار ہونا تھا۔آخر کار گیارہ بجے یہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔اور ایک سبز رنگ کی جیپ میاں طاہر احمد صاحب،عبداللہ خان صاحب ( نواب شاہ والے) اور عبدالرشید صاحب شرما ( شکار پوروالے) کو لئے ہوئے آپہنچی۔آپ جیپ سے اترتے ہی حاضرین سے باری باری نہایت خندہ پیشانی سے ملے اور معانقہ کیا۔اس کے بعد آپ بیٹھک میں تشریف لے آئے۔سب احباب آپ کے گرددری پر حلقہ بنا کر بیٹھ گئے۔سب سے پہلے جناب عبدالرشید صاحب شرما نے آپ سے سب احباب کا تعارف کروایا۔بعد ازاں میاں صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام کی بقاء و ترقی کا انحصار اصلاح وارشاد پر ہی ہے۔آپ نے طلسماتی کہانیوں میں پڑھا ہو گا کہ کسی شہزادے کا مقابلہ کسی جن سے ہوتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ اس جن کی جان فلاں طوطے میں ہے