تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 44 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 44

تاریخ احمدیت 44 جلد 21 آیا جو کہ ان اشیاء پر تحریر تھا۔2۔مؤرخہ 23 مارچ 1960ء کو پاکستان ڈے کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے منعقدہ شاندار تقریب میں بھی شامل ہونے کا موقع ملا۔جہاں بہت سے دیگر معززین سے متعارف ہونے کے علاوہ یو نیورسٹیوں کے طلباء اور دیگر سوسائٹیوں کے منتظمین اور نمائندگان پریس سے ملاقات ہوئی۔یکم اپریل 1960 ء کو کیتھولک ڈیبیٹنگ کلب کے زیر انتظام نیدرلینڈا یشیو افریقین سه روزه کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں قریباً چا رصد اشخاص نے شرکت کی۔مذکورہ تنظیم کی طرف سے ہمیں بھی دعوت نامہ موصول ہوا چنانچہ خاکسار کو شامل ہونے کا موقع ملا۔خاکسار نے جملہ منتظمین کا نفرنس اور مقررین سے ملنے کے علاوہ بہت سے دیگر افراد سے مل کر انفرادی تعارف حاصل کیا اور اسلام اور مشن ہاؤس کے متعلق معلومات بہم پہنچائیں۔نیز متحدہ جمہوریہ عرب کے سفیر اور ایک کیتھولک پادری صاحب سے بھی ملاقات کی پادری صاحب موصوف سے دیر تک گفتگو ہوتی رہی جس میں انہوں نے جماعت کے بارہ میں معلومات اور اسلام کے متعلق چند سوالات دریافت کئے۔بعض یونیورسٹی کے طلباء کو جنہوں نے اسلام میں دلچسپی ظاہر کی تھی مشن ہاؤس سے لٹریچر بھجوایا ان میں سے بعض نے عید الاضحی میں شرکت کی۔12 اپریل 1960ء کو ورلڈ کانگریس آف فیتھس کا اجلاس ایمسٹرڈم میں منعقد ہواجس میں شرکت کے لئے مکرم حافظ صاحب نے خاکسار کو روانہ فرمایا۔خاکسار نے جلسہ میں شامل ہوکر لیکچر ار صاحب سے ملاقات کی جنہوں نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی BALI کے لوگوں کے طریق تعلیم اور سبق اموز حکایات اور رسم ورواج پر تقریر کی۔تقریر میں انہوں نے اس تہذیب و تمدن کو ہندوؤں کی طرف منسوب کیا۔جس سے معلوم ہوتا تھا کہ وہاں صرف ہندو ہی رہتے ہیں۔چنانچہ تقریر کے بعد خاکسار نے جزیرہ بالی کے مسلمانوں کی حالت اور ان کے طریق تعلیم اور طرز رہائش پر چند سوالات کئے۔جس سے اسلام کے متعلق بھی کافی ذکر ہوا۔نیز جماعت کے انڈونیشین مشنوں کے متعلق بھی خاکسار نے لیکچرار صاحب کو معلومات بہم پہنچائیں اور مسجد ہالینڈ کا بھی ذکر کیا۔29-7 مارچ کو ZIJST کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔منتظمین کی طرف سے با قاعدہ دعوت نامہ بھجوایا گیا۔جناب حافظ صاحب افتتاح کے موقع پر بھی شریک ہوئے۔آخری دن کے پروگرام میں مکرم انچارج صاحب کے ہمراہ خاکسار کو بھی شمولیت کا موقع ملا۔جملہ احباب کو مطلع کیا گیا کہ مشن ہاؤس میں ہر روز شام کو نماز باجماعت کے بعد قرآن کریم کے ایک پارہ کا درس ہوا کرے گا چنانچہ بفضلہ تعالیٰ پورا ماہ یہ سلسلہ جاری رہا۔اور مکرم جناب انچارج صاحب