تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 491 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 491

تاریخ احمدیت 491 جلد 21 General Assembly sessions from that year until 1954, when he was appointed to the World Court۔DECISIVE VICTORY Ch۔Zafrullah Khan scored a decisive victory for the Presidency over Prof۔G۔P۔Malalasekera of Ceylon, who had Soviet and some neutralist support۔As the representative of a member State of the Western alliance, the Pakistani delegate was known to have had strong backing from Britain, the United States and the other Western allies۔The election was by secret ballot-Reuter۔" جنرل اسمبلی کا صدارتی انتخاب اور چوہدری محمد ظفر اللہ خان امتیازی کامرانیوں سے بھر پور زندگی کی انتہائی ارفع کامیابی اقوام متحدہ ( نیویارک ) 19 ستمبر۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں جنہیں کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا ہے ایک ایسے عہدہ پر متمکن ہوئے ہیں جس کی رو سے وہ کسی بحث میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔صدر کی حیثیت میں آپ اقوام متحدہ کی ہنگامہ خیز سیاست سے بالا رہتے ہوئے ایک غیر جانبدار ثالث کے فرائض سر انجام دیں گے۔اسمبلی کی صدارت ایک ایسی شخصیت کے حصہ میں آئی ہے جس کی قانونی اور مدبرانہ زندگی اور امتیازی کامیابیوں اور کامرانیوں کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔قانونی اور مدبرانہ زندگی کی یہی کامیابیاں اور کامرانیاں تھیں جو چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کو لیگ آف نیشنز اور پھر اقوام متحدہ میں پہنچانے کا موجب بنیں اور آپ عالمی عدالت میں بھی حج کے عہدہ پر فائز ہوئے۔سابق صدر ٹرومین کی طرح پاکستان کے یہ پابند وضع مستعد اور آزمودہ کار مدبر صبح کی فرحت افزا سیر کے بہت دلدادہ ہیں نیو یارک کے سنٹرل پارک میں صبح ساڑھے سات بجے کے قریب نصف گھنٹہ سیر کرنا آپ کا روزانہ کا معمول ہے۔آپ کا کہنا ہے کہ صبح کی یہ سیر آپ کو مستعد رکھنے میں بہت ممد ثابت ہوتی ہے۔اسمبلی کے نئے صدر بہت سے خطابات کے حامل ہیں 1930 ء یا اس کے معا بعد کے زمانے میں شاہ جارج پنجم آنجہانی نے آپ کو سر کا خطاب عطا کیا تھا۔لیکن جب سے پاکستان جمہوریہ بنا ہے۔آپ