تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 492
تاریخ احمدیت 492 جلد 21 نے اس خطاب کو کبھی استعمال نہیں کیا۔آپ ” چوہدری“ کہلانے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ ایک تکریمی لفظ ہے جو پاکستان میں زمینداروں کو مخاطب کرنے کے لئے بولا جاتا ہے۔اسی طرح ” خان کا لفظ بھی اپنی ذات میں عزت اور تکریم پر دلالت کرتا ہے۔آپ کو جسٹس کے خطاب سے بھی مخاطب کیا جاسکتا ہے۔کیونکہ آپ عالمی عدالت انصاف ہیگ کے نو سال تک بج رہے ہیں۔زمانہ تعلیم کے بعد جس میں کنگز کالج کیمبرج میں حصول تعلیم کا زمانہ بھی شامل ہے۔آپ کی قانونی زندگی کا آغاز 1916 ء میں ہوا۔برطانوی ہند میں آپ 1935 ء سے 1941 ء تک وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن رہے اور اسی دوران میں آپ نے لیگ آف نیشنز کے اجلاس منعقدہ 1939ء میں ہندوستانی وفد کی قیادت کا فرض ادا کیا۔1947 ء میں آپ پاکستان کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے اور اس وقت سے لے کر 1954 ء تک آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں اپنے ملک کے وفود کی قیادت کرتے رہے۔1954 ء میں آپ عالمی عدالت انصاف کے جج مقرر ہوئے۔چوہدری محمد ظفر اللہ خان نے جنرل اسمبلی کے صدارتی انتخاب میں سیلون کے جی۔پی۔ملا لاسکیرا کے بالمقابل فیصلہ کن فتح حاصل کی۔پروفیسر سیکر ا کو روس اور بعض غیر جانبدار ممالک کی حمایت حاصل تھی۔مغربی اتحاد کے ایک ممبر ملک کے نمائندے کی حیثیت سے پاکستانی مندوب کے متعلق پہلے ہی سے یہ گمان تھا کہ اسے برطانیہ، امریکہ اور دوسرے مغربی اتحادیوں کی پرزور حمایت حاصل ہے۔صدارتی انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوا۔امریکی پریس کارڈ عمل اس انتخاب پر امریکی پریس کا رد عمل بہت خوشگوار تھا اور حیرلڈ ٹریبیون اور ٹائمنز جیسے مقتدر اخبارات نے حضرت چودھری صاحب کو اس موقعہ پر خراج تحسین ادا کیا۔چنانچہ لکھا ہے:۔PRESS TRIBUTES TO ZAFRULLAH Impartiality stressed NEW YORK Sept۔19: The New York 'Herald Tribnue' said today that in electing Ch۔Mohammad Zafrullah Khan of Pakistan as President of the General Assebmly, the United Nations had chosen "an outstanding