تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 25
تاریخ احمدیت 25 غور کیا گیا (3) یہ فیصلہ کیا گیا (بشرط منظوری مرکز ) کہ آئندہ سالانہ کانفرنس مارچ 30 اپریل 1، 2، 3 (1961) کوپن ہیگن ہو (4) ڈینیش ترجمہ قرآن مجید کی اشاعت کے وسائل پر غور کیا گیا (5) ماہنامہ ایکٹو اسلام کی مزید آمد کے ذرائع سوچے گئے۔مغرب کی نماز کے وقت اجلاس ختم ہوا۔اختتام پر سب نے خلافت احمدیہ سے وفاداری کا عہد کیا اور سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں درخواست دعا کی غرض سے تار دیا گیا۔کانفرنس کے سلسلہ میں برادرم عبدالواحد صاحب روسن نے بہت تعاون کیا۔مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب اور مکرم عبدالحکیم صاحب اکمل ہیگ نے خاص پیغام کا نفرنس کے لئے بھجوایا۔اسی طرح کوپن ہیگن سے برادرم اور نگ بیچی عبدالقادر صاحب نے پیغام ارسال کیا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء۔خاکسار اور برادرم عبدالواحد صاحب اور برادرم محمد عبدالسلام میڈسن ایک مسلمان ترک جو سٹاک ہالم میں بہت صاحب رسوخ ہیں کے ہاں گئے۔وہاں اور بھی ترک موجود تھے ان سے احمدیت کے متعلق دو گھنٹے تبادلہ خیالات کیا۔نماز جمعہ کے لئے یہی دوست اپنے قالین مستعار دیتے ہیں۔ایک عیسائی عراقی دوست سے دو گھنٹہ الوہیت مسیح پر تبادلہ خیالات ہوا۔ترکی سیکرٹری اور پریذیڈنٹ کے گھر گیا اور ان سے دوگھنٹہ جماعت سٹاک ہالم کے تعاون کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی۔پاکستان اور تر کی سفارت خانوں میں ملاقات کے لئے گیا۔برادرم کلیم ہونس صاحب نے ایکٹو اسلام کے لئے 200 کراؤن بطور عطیہ کے دیئے۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء۔سٹاک ہالم سے روانہ ہو کر خاکسار ڈنمارک میں مذاہب کانفرنس میں شمولیت کے لئے گیا۔یہ کانفرنس 11 اگست سے لے کر 13 اگست تک رہی جس میں عیسائیت کی نمائندگی (1) ڈینٹس رٹیٹ چرچ (2) ہندومت کی نمائندگی ایک جوگی پروفیسر (3) مارٹن سکول کی ایک پادری نے (4) اور اسلام کی نمائندگی برادرم محمد عبد السلام صاحب میڈسن اور خاکسار نے کی۔11 اگست کی شام کو صدر مجلس نے اسلام کے موضوع پر تقریر کی۔اسلام اور احمدیت کے متعلق لائف میگزین کی تیار کردہ رنگین فلم دکھائی گئی۔اس کے بعد عام بحث کا آغاز ہوا۔12 اگست کو نماز جمعہ کا نفرنس ہال میں ادا کی گئی۔کانفرنس میں شامل ہونے والے تمام طلبہ معلمین اس موقعہ پر موجود تھے۔خطبہ جمعہ کو سنا اور نماز کو دیکھا۔جلد 21