تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 24 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 24

تاریخ احمدیت 24 سفارت خانہ سے بھی احباب اجلاس میں شریک ہوئے۔سعودی عرب کے متعلق ایک رنگین فلم بھی جو کرم حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد ہیگ کے تعاون سے حاصل کی گئی تھی دکھائی گئی۔اس موقعہ پرلٹر پچر وسیع پیمانہ پر تقسیم کیا گیا۔6 اگست کو نمائندگان کے اعزاز میں لنچ دیا گیا۔اس میں ڈاکٹر بشیر احمد صاحب اور عرب جمہوریہ کے اول اور دوم سیکرٹری بھی شامل ہوئے۔اس کے بعد ایک تفریحی بس ٹو ر کیا گیا۔7 اگست کو نماز ظہر اور تلاوت قرآن مجید کے بعد کانفرنس شروع کی گئی۔سب سے پہلے سکنڈے نیوین نمائندوں نے اپنی تبلیغی مساعی کی رپورٹ پیش کی۔جس کا ملخص یہ ہے 80 تقاریر 8 مباحثات 3 ریڈیو اور 2 ٹیلی ویژن انٹرویو 150 مضامین اخبارات میں شائع ہوئے۔ماہنامہ کا باقاعدہ اجراء۔عیدین اور جمعہ کا التزام اوسلو، سٹاک ہالم، کوپن ہیگن اور مالمو میں کیا جاتا رہا۔11 پمفلٹ شائع کئے گئے۔1964ء میں مکرم وكيل التبشير صاحب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے سکنڈے نیویا کا دورہ کیا۔مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب نے پانچ مرتبہ ڈنمارک کا دورہ کیا۔دومرتبہ سٹاک ہالم اور ایک مرتبہ اوسلو مسجد کی زمین کی خرید کے لئے تشریف لائے۔ہر دفعہ ان کی تقاریر کا انتظام کیا گیا۔ڈنمارک کی براہ راست نگرانی انہیں سے تعلق رکھتی ہے۔ترجمہ قرآن مجید ڈینش سورۃ فاتحہ سے سورۃ المائدہ تک اور آخری دو پارے برادر عبدالسلام صاحب میڈسن نے کیا اور اس کے نوٹ بھی تیار کئے گئے۔کشتی نوح کا ایک حصہ اور سوال و جواب مرتبہ فہیم احمد صاحب سیفی کا نارویجین ترجمه برادرم نوراحمد صاحب بوستاد نے تیار کیا۔ایکٹو اسلام کی ادارت برادرم عبد السلام صاحب محمود ارکسن کرتے رہے۔تمام لائبریریوں میں لٹریچر تقسیم کیا گیا۔مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب جو کوپن ہیگن میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں نے جماعت احمدیہ کراچی کے شعبہ خدمت خلق کی مساعی کا ذکر کیا۔اور برادرم محمود نعیم الاسلام صاحب ایمسٹرڈم نے احمد یہ مشن ہالینڈ کی مساعی جمیلہ کا مفصل ذکر کیا۔اس کے بعد نماز عصر ادا کی۔۔۔۔اور قرآن مجید کی تلاوت کے بعد دوسرا اجلاس شروع کیا گیا۔اس اجلاس میں مندرجہ پانچ امور پر خصوصیت سے غور کیا گیا۔( 1 ) موجودہ ماہوار چندہ کو بڑھانے کی تجاویز سوچی گئیں (2) تربیت و تعلیم کے سلسلہ میں ایک لیٹر کورس جاری کرنے کی تجاویز پر جلد 21