تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 286 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 286

تاریخ احمدیت 286 ،، مرصوص کی سی ہوتی ہے یعنی وہ ایک ایسی دیوار کی طرح ہوتے ہیں جس کی مضبوطی کے لئے اس پر سیسہ پگھلا کر ڈالا گیا ہو۔پس اختلافات کو کبھی اپنے قریب بھی نہ آنے دو ہر شخص جو کسی جماعت میں تفرقہ کا بیج بوتا اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچاتا ہے وہ احمدیت کا بدترین دشمن ہے اور تمھیں اسی طرح تباہی کے گڑھے میں گرانا چاہتا ہے جس طرح گذشتہ دور میں مسلمان صدیوں تک تنزل کا شکار رہے۔تمھیں یا درکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسی لئے مبعوث فرمایا ہے کہ دنیا ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو۔پس ہر شخص جو اتحاد میں رخنہ اندازی کرتا ہے ہر شخص جو اس سکیم کے راستہ میں روک بنتا ہے وہ خدائی ناراضگی کا نشانہ بنتا ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ رڈیا کے ذریعہ بھی اس کی طرف توجہ دلائی تھی چنانچہ میں نے ایک شخص کو جسے میں کوئی بادشاہ یار کیس سمجھتا ہوں اور جو میرے سامنے بیٹھا تھار دیا میں کہا کہ :- دیکھو جو شخص ایسے نازک وقت میں بھی اتحاد کے لئے کوشش نہیں کرتا وہ قیامت کے دن رسول اللہ اللہ کے سامنے گردن اونچی کس طرح کر سکے گا۔“ جب میں نے یہ فقرہ کہا تو میرے دل میں بہت زیادہ جوش پیدا ہو گیا اور رقت کے ساتھ میرے گلے میں پھندا اپڑ گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے اور میں نے اپنے سامنے کے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا :- " جب تم لوگوں میں سے کوئی شخص اپنے بیٹے کے پھٹے ہوئے کپڑے دیکھتا ہے تو اس کے دل میں سوز و گداز پیدا ہو جاتا ہے اور رقت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی آنکھوں میں آنسو صلى الله آجاتے ہیں مگر تمھیں یہ خیال نہیں آتا کہ محمد رسول اللہ ہے جب اپنی طرف منسوب ہونے والوں کا تفرقہ دیکھتے ہوں گے تو ان کو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی جو شخص ایسے وقت میں بھی باہمی اتحاد کی طرف قدم نہیں اٹھاتا یقیناً وہ رسول اللہ اللہ کے سامنے گردن اٹھا کے کھڑا نہیں ہو سکے گا۔“ پس اتحاد کی اہمیت کو سمجھو۔اشاعت اسلام کا فرض اپنے سامنے رکھو اور دعاؤں ،عبادت اور ذکر الہی پر زور دو تا کہ آسمان سے خدا تعالیٰ کے فرشتے تمھاری مدد کے لئے نازل ہوں اور جو کام تمھارے کمزور ہاتھ نہیں کر سکتے وہ فرشتوں کی مدد سے آسانی کے ساتھ ہونے لگیں۔یہ امر یاد رکھو کہ کوئی حقیقی فتح فرشتوں کی مدد کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔آخر وہ آسمان سے جلد 21