تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 18 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 18

تاریخ احمدیت 18 ممالک بالخصوص ترکی کے مسلمان بھی شامل ہوتے رہے۔جرمن احمدی احباب سے عرصہ زیر رپورٹ میں تحریک جدید کے وعدہ جات حاصل کئے گئے۔چنانچہ 14 احباب نے 270 روپے کے قریب چندہ دینے کے لئے وعدے کئے۔خدا تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور زیادہ سے زیادہ خدمت دین کی توفیق دے آمین۔عرصہ زیر رپورٹ میں بفضلہ تعالیٰ دونو جوان اور ایک خاتون جماعت میں شامل ہوئے۔نو مبایعین کی تعلیم و تربیت کا کام برادرم مرز الطف الرحمن صاحب سرانجام دیتے رہے اور ان سب کو نماز، سیسرنا القرآن اور قرآن مجید کے ترجمہ کے اسباق دیتے رہے۔نیز مشن کے کاموں کی سرانجام دہی میں خاکسار کے ساتھ پورا پورا تعاون کرتے رہے۔ملاقاتوں کا سلسلہ بفضلہ تعالیٰ بہت بڑھا رہا جر من احباب کے علاوہ اسلامی ممالک کے احباب کثرت سے مسجد دیکھنے آتے رہے۔ان سے گفتگو کرنے اور لٹریچر دینے کے مواقع ملتے رہے۔برادرم خالد و تلف صاحب مؤرخہ 24 مارچ کو پاکستان سے بذریعہ ہوائی جہاز ہیمبرگ پہنچے۔ہوائی مستقر پر برادرم مرزا صاحب اور خاکسار نے ان کا استقبال کیا۔برادرم موصوف تین دن کے قیام کے بعد فرینکفورٹ کچھ روز ٹھہر کر برلن اپنے والدین کے پاس چلے گئے اللہ تعالیٰ ان کے وجود کو دین اسلام کے لئے مفید بنائے آمین۔مؤرخہ 26 مارچ کو برادرم مرز الطف الرحمن صاحب اور برادرم دتلف خالد صاحب کے ہمراہ متحدہ عرب جمہوریہ کے کونسل جنرل سے ملاقات کی۔اور انہیں تبلیغ اسلام کے بارہ میں اپنی جماعت کی تبلیغی مساعی سے آگاہ کیا اور قرآن کے جرمن ترجمہ کے علاوہ اپنی مساجد کی فوٹو دکھائیں اور اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی ترجمہ ان کی خدمت میں پیش کیا۔انہوں نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اور عید کی تقریب میں شمولیت کا وعدہ کیا۔عرصہ زیر رپورٹ میں یسوع مسیح کی زندگی ، مشن اور موت کے بارہ میں ایک مفید کتاب۔ایک احمدی جرمن جرنلسٹ دوست مسٹر الیس عبد اللہ نے نہایت محنت کے ساتھ لکھی۔اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور قبر مسیح کے فوٹو بھی شائع کئے گئے جلد 21