تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 249 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 249

تاریخ احمدیت 249 چکی ہے۔فانا لله و انا اليه راجعون و كل من عليها فان و يبقى وجه ربك ذو الجلال و الاكرام عزیز میاں شریف احمد صاحب نے بڑی لمبی بیماری کاٹی اور اسے غیر معمولی صبر شکر اور ہمت کے ساتھ برداشت کیا۔گزشتہ ہیں اکیس سال کے طویل عرصہ میں ان پر کئی ایسے مواقع آئے جبکہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ بس اب زندگی کا خاتمہ ہے لیکن ہمیشہ خدائی رحمت کا ہاتھ انہیں گویا بازو سے پکڑ کر موت کے منہ میں سے باہر کھینچ لیتا رہا اور ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام بار بار پورا ہوا کہ عمرة الله على خلاف التوقع یعنی خدا تعالیٰ نے اسے توقع (یعنی ظاہری حالت ) کے خلاف عمر دے گا۔یہ ایک حقیقت حال ہے کہ میاں شریف احمد صاحب پر گزشتہ بیس بائیس سال میں بار بار بیماری نے ایسے حملے کئے کہ کئی دفعہ بظاہر مایوسی کی حالت نظر آنے لگتی تھی مگر خدا تعالیٰ انہیں توقع کے خلاف بچاتا اور عمر دیتا گیا حتی کہ مقد ر وقت آ گیا جس سے کوئی ابن آدم بچ نہیں سکتا۔یاد رکھنا چاہئے کہ اس الہام میں جو او پر درج کیا گیا ہے لمبی عمر کا کوئی ذکر نہیں ہے ( گوبہر حال ساڑھے چھیاسٹھ سال کی عمر بھی کوئی چھوٹی نہیں) بلکہ صرف توقع کے خلاف عمر پانے کا ذکر ہے اور یہ عمر عزیز میاں شریف احمد صاحب نے پائی بلکہ بار بار پائی۔خدا کے کلام میں اکثر کچھ نہ کچھ اخفاء کا پردہ ہوا کرتا ہے۔اس پردے کے ماتحت بے شک بعض لوگ بظاہر یہی سمجھتے رہے کہ میاں شریف احمد صاحب کو لمبی عمر ملے گی مگر اصل خدائی وحی میں لمبی عمر پانے کا کوئی ذکر نہیں ملتا بلکہ صرف ” توقع کے خلاف‘عمر پانے کا ذکر تھا اور یہ خدائی پیش خبری ایسے عجیب و غریب رنگ میں پوری ہوئی کہ اب جب حقیقت کھل چکی ہے ان الفاظ پر غور کرنے سے ایک خاص قسم کا روحانی سرور حاصل ہوتا ہے اور دل اس ایمان سے بھر جاتا ہے کہ خدا حق ہے اور خدا کا کلام حق ہے۔حضرت مسیح موعود خدا کے بچے مامور مرسل ہیں۔اللهم صلی علیه و على مطاعه محمد و بارك و سلم۔عزیز میاں شریف احمد صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ بعض لحاظ سے خاص مشابہت تھی۔یہ مشابہت جسمانی نوعیت کے لحاظ سے بھی تھی اور اخلاقی اور روحانی لحاظ سے بھی تھی۔جسمانی لحاظ سے تو انکا نقشہ اور خد و خال اور رنگ ڈھنگ حضرت مسیح موعود جلد 21