تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 244 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 244

تاریخ احمدیت 244 جلد 21 آپکی فراست اور دور اندیشی کے انگریز افسر بھی قائل تھے۔ملٹری میں جب مسلمان نوجوان بھرتی ہوتے تو ڈاڑھیاں منڈوانی پڑتی تھیں۔ڈاڑھی والے کو انفٹ کر دیتے تھے مگر حضرت میاں صاحب نے کیپٹن ہوتے ہوئے شعار اسلامی کا احترام کیا اور باقاعدہ ڈاڑھی رکھی۔۔۔۔۔حضرت میاں صاحب کو فوجی یونیفارم میں ڈاڑھی بہت خوشنما معلوم ہوتی تھی۔228 1939 ء میں حضرت میاں صاحب نے اپنی بعض مجبوریوں کے باعث کمپنی سے استعفاء دے دیا اور کمپنی آپ کی نگرانی سے محروم رہ گئی۔تاہم ریکروٹنگ کے سلسلہ میں آپ کا شفقت بھرا تعاون کمپنی کو حاصل رہا۔یکم اپریل 1923ء سے 14 اپریل 1925 ء تک آپ نائب ناظر انسداد ارتداد کے فرائض انجام دیتے رہے۔280 یکم مئی 1925 سے 14 جون 1925 ء تک مستقل نائب نا ظر تعلیم و تربیت کی حیثیت سے کام کیا۔281 15 جون 1925 ء سے 30 اپریل 1926 ء تک قائم مقام ناظر تعلیم وتربیت رہے۔مئی 1926 ء میں حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر نظارت تجارت وصنعت کا قیام ہوا۔ابتداء میں یہ صیغہ حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کے سپرد کیا گیا مگر 8 ستمبر 1926 ء کو آپ ناظر مقرر ہوئے۔اس نظارت کی زیر نگرانی انجمن کے مندرجہ ذیل تجارتی ادارے تھے : 1۔اور ینٹیل ہاؤس وسٹریٹ ایجور روڈ لندن 2 - مگوب ٹریڈنگ ایجنسی قادیان 3 انڈین گٹ مینوفیکچرنگ کمپنی قادیان وسیالکوٹ 4۔بک ڈپو تألیف واشاعت قادیان 5- احمد یہ سٹور 284 حضرت میاں صاحب نے نہ صرف ان اداروں کی نگرانی کے فرائض سرانجام دئے بلکہ جماعت میں تجارت و صنعت کی نئی روح پھونک دی۔آپ نے مجلس مشاورت 1929ء میں بکڈ پوتالیف واشاعت کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ: