تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 222 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 222

تاریخ احمدیت 222 اس زمانہ میں تو بعض ہماری جتنی تعد ادرکھنے والی قوموں نے بھی انقلاب پیدا کر دیا ہے۔اگر جماعت کو بار بار اس کا فرض یاد دلایا جاتا رہے تو جماعت احمد یہ بھی ہر قسم کی قربانی کرنے لگ جائے گی۔حضرت محمد رسول اللہ یہ تو حضرت عیسی علیہ السلام کے سردار تھے ان کی قوم جس قدر کوشش عیسائیت کو پھیلانے کے لئے کر رہی ہے ہمارا فرض ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ اللہ کے مشن اسلام کو پھیلانے کے لئے ان لوگوں سے کئی گنا زیادہ کوشش کریں۔روزہ اور دعا کے ذریعے روحانی طاقت بڑھتی ہے ان روحانی ذرائع کو بھی اختیار کر کے اپنی روحانی طاقتوں کو زیادہ کرو۔تحریک جدید کے افریقہ اور امریکہ کے مشنوں کو توجہ دلائی جائے کہ افریقہ اور امریکہ کی حبشی اقوام کی طرف بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے۔یہ پیشگوئی ہے کہ آخری زمانہ میں حبشی قو میں اسلام کی طرف رجوع کریں گی اور خانہ کعبہ کو پھر تعمیر کریں گی۔امریکہ کے حبشی باشندے بھی مذہب کے لئے مال و جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں اس لئے اسلام کی ترقی اس زمانہ میں افریقہ اور امریکہ کے حبشیوں سے وابستہ معلوم ہوتی ہے۔احباب جماعت کو یہ بھی چاہئے کہ دو دو چار چار دوست مل کر مشترکہ طور پر الفضل کے خریدار بنیں تا کہ الفضل میں شائع ہونے والے مضامین اور ایمان افروز ارشادات سے فائدہ اٹھا سکیں جو ایمان کی تازگی کا موجب ہوتے ہیں۔دوسرا پیغام "بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادران! السلام عليكم و رحمة الله و بركاته اپنے روحانی مرکز سے جدا ہوئے اتنی دیر ہوگئی ہے کہ اب طبیعت بہت گھبراتی ہے۔مگر ہم خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک دن ہمیں اپنا روحانی مرکز دلوا جلد 21