تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 172
تاریخ احمدیت 172 جلد 21 علیہ السلام کی ایک کتاب میں سے عربی عبارت پڑھنے کے لئے دی اور پوچھا کہ کیا آپ اسے سمجھتے ہیں۔انہوں نے عرض کیا کہ حضور کافی حد تک سمجھتے ہیں۔حضور نے فرمایا آپ کے چہروں سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی چیز سے مرعوب ہوں۔انہوں نے بتایا کہ روایتی طور پر ہمیں بزرگوں کے احترام کا یہ طریق سکھایا جاتا ہے۔حضور نے فرمایا پھر درست ہے۔حضور نے اپر وولٹا کے احمدیوں کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ کتنے ہیں۔عرض کیا گیا کہ پچاس کے قریب بالغ مرد احمدی ہیں اگر عورتوں اور بچوں کو شامل کر لیا جائے تو ڈیڑھ سو سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔حضور نے پوچھا کہ آپ کو کس قسم کی امداد کی ضرورت ہے؟ عرض کیا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ حضرت مہدی موعود علیہ السلام کے خلیفہ ثالث کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ہم میں اس قدر توفیق نہ تھی کہ پاکستان جا کر زیارت کر سکتے۔جس کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں اور ہم یہ بھی عرض کرتے ہیں کہ ہمارا سکول مسجد میں قائم ہے۔جگہ کم ہونے کی وجہ سے زیادہ طلبہ داخل ہو سکتے۔اگر کوئی مناسب عمارت خرید دی جائے تو ہم اسے کامیابی سے چلا سکتے ہیں۔حضور نے مکان خریدنے کا انداز اخرچ دریافت فرمایا تو بتایا کہ تین ہزار پونڈ میں موزوں مکان مل سکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے اساتذہ کے سلسلے میں بھی دریافت فرمایا کہ ماریشس سے بھجوائے جا سکتے ہیں۔حضور نے مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد احمد یہ میں ادا کیں اس کے بعد حضور نے جماعت سے ایک اثر انگیز خطاب فرمایا جس کا خلاصہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔اس تقریر کا ترجمہ بھی قریشی محمد افضل صاحب پہلے فرانسیسی میں کرتے اور پھر ایک مقامی دوست اسے جو لا زبان میں ترجمہ کرتے تھے۔حضور نے فرمایا: ’نائیجیریا، گھانا، سیرالیون میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بہت بڑھ گئی ہے۔گھانا میں 1960ء کی مردم شماری کے مطابق بالغ احمدی آبادی ایک لاکھ پینتیس ہزار تھی۔سیرالیون میں بھی آبادی کی نسبت سے ماشاء اللہ جماعت کافی زیادہ ہے۔یہاں آئیوری کوسٹ (IVORY COAST) میں مشرکین بہت زیادہ ہیں۔اسلام کے پہلے ب مشرکین عرب ہی تھے اس لئے آنحضرت ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مشرکین کو پہلے پیغام پہنچانا چاہئے۔نبی اکرم ﷺ نے اپنی قوت قدسیہ اور افاضۂ روحانی کے نتیجے میں سارے مشرکین عرب کو اسلام کی طرف کھینچ لیا اور تھوڑے ہی عرصہ میں عرب کے جزیرہ نما میں ایک عظیم انقلاب رونما ہو گیا۔ہمارا یقین اور ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف