تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 6
تاریخ احمدیت 6 جلد 21 1960ء کو پہلی بار ربوہ تشریف لائے۔ہزار ہا احمدی احباب نے آپ کا استقبال کیا جن میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مسیح موعود کے اصحاب، ناظر صاحبان، وکلاء صاحبان اور صدران محلہ جات بھی شامل تھے۔آپ کو تیرہ 13 سال کی جدائی کے بعد اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ملنے کا موقع میسر آیا۔دوران قیام آپ نے حضرت مصلح موعود سے شرف ملاقات حاصل کیا۔اور 18 فروری کو مراجعت پذیر ہوئے۔محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کا سفر جنوبی ہند : محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے 21 اپریل سے 25 جون 1960 ء تک جنوبی ہند کے علاقہ کا سفر کیا۔جس کے دوران بمبئی میں آپ نے ایک تاجر قوم کے 40 سرکردہ اصحاب تک پیغام حق پہنچایا۔نیز کنانور، کالی کٹ ، مدراس ، سکندر آباد، یاد گیر اور دھارواڑ کی مخلص احمدی جماعتوں کو تربیتی نصائح سے نوازا۔حیدرآباد دکن میں سالانہ تبلیغی جلسے اپریل مئی 1960ء میں حیدرآباد کن مندرجہ ذیل احمدی جماعتوں میں سالانہ تبلیغی جلسے ہوئے جن میں نہ صرف غیر از جماعت معززین بلکہ ہند و حضرات نے بھی شرکت فرمائی۔یادگیر: اس جلسہ میں شاہ آباد، حیدرآباد، تیما پور گلبرگہ، رائے چور اور سر چور کے احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔تیما پور ، ونکور ، رائے چور یہاں غیر از جماعت اصحاب کی تعداد احمد یوں سے زیادہ تھی۔مکرم عبدالکریم صاحب مالک غفور یہ پریس رائے چور نے اس مبارک اجتماع کے جملہ اخراجات برداشت کئے۔دیو درگ میں بھی غیر از جماعت اور غیر مسلم دوست شامل اجتماع ہوئے۔حید رآباد میں غیر از جماعت احباب حکیم محمد الدین صاحب مبلغ حیدر آباد دکن کی تقریر ذکر حبیب‘ سے بہت متاثر ہوئے۔ظہیر آباد جلسہ کے تمام اخراجات مکرم سیٹھ محمد اسماعیل صاحب چنتہ کنٹہ نے ادا کئے نیز تین موٹریں اور لاؤڈ سپیکر جلسہ کے لئے وقف رکھے۔حیدرآباد کے 20 خدام بھی شامل جلسہ ہوئے۔ان جلسوں سے مولا نا محمد سلیم صاحب مبلغ دہلی نے ایمان افروز اور مدلل خطاب فرمائے۔آپ کے علاوہ مندرجہ ذیل احمدی شخصیات کی تقاریر بھی ہوئیں۔سیٹھ عبدالحئی صاحب (امیر جماعت احمد یہ یاد گیر ) مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل یاد گیر، حکیم محمد الدین صاحب ( مبلغ حیدر آباد ) مولوی فیض احمد صاحب ( مبلغ یاد گیر ) مولوی مبارک