تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 122 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 122

تاریخ احمدیت 122 جلد 21 یکم فروری 1969ء کی شام کو چوہدری محمد شریف صاحب گیمبیا کے مخلص احمدی اور فنانشل سیکرٹری علی با صاحب ( کنٹرولر آف کسٹمز ) اور ایک نہایت پارسا اور نیک احمدی دوست مامور سمیع با جان کے ساتھ سلسلہ کا ایک ضروری کام کر کے باتھرسٹ کی طرف آرہے تھے کہ کارٹرک سے ٹکرا گئی اور تینوں بزرگ سخت زخمی ہوئے۔ہسپتال میں انہیں فوری طبی امداد پہنچائی گئی مگر مامور سمیع با جان دو گھنٹے بعد رحلت فرما گئے علی با صاحب ( جنگی کار تھی ) ایک ہفتہ تک زیر علاج رہ کر ڈسچارج ہوئے مگر چوہدری محمد شریف صاحب پندرہ دن ہسپتال میں رہے اور یکم مارچ 1969ء کو دوبارہ تبلیغی فرائض بجالانے لگے۔اس دوران حضرت خلیفہ اسیح الثالث اور جماعت کے دیگر بزرگوں اور دوستوں نے بہت دعائیں کیں اور خطوط و تار بھجوائے۔گورنر جنرل گیمبیا پہلے تین روز با قاعدہ روزانہ عیادت کے لئے تشریف لاتے رہے۔مولوی داود احمد صاحب حنیف ایک ماہ تک آپ کے پاس رہے اور نہ صرف تیمار داری کا فریضہ سنبھالا بلکہ آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع اور فوری ڈاک کے جواب کا انتظام بھی کیا۔1969ء کی پہلی سہ ماہی میں سینیگال میں 45 اور گیمبیا میں 49 ا حباب سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔یکم جولائی 1969 ء سے گیمبیا کے اپر رور ڈویژن (U۔R۔D) میں احمدیہ مشن کی ایک با قاعدہ برانچ قائم ہوگئی۔اس روز مولوی اقبال احمد صاحب شاہد اور شیخ ابراهیم عبد القادر جکنی صاحب بصہ پہنچے اور 2 جولائی کو ایک عمدہ مکان کرایہ پر لے کر تبلیغ واشاعت کا کام شروع کر دیا۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کا انقلاب آفریں دورہ 1970 ء کا سال گیمبیا مشن میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنے دورہ مغربی افریقہ کے دوران اپنے قدم مبارک سے اس سر زمین کو بھی برکت بخشی۔حضور یکم مئی 1970ء کو شام پانچ بج کر 6 منٹ پر باتھرسٹ کے فضائی مستقر پر پہنچے جہاں آپ کا نہایت پُر جوش اور والہانہ استقبال کیا گیا۔فضائی مستقر سے حضور اٹھارہ کاروں کے قافلہ میں سرسنگھاٹے صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے گئے اور دوسرے روز گیمبیا اٹلانٹک ہوٹل میں قیام فرما ہوئے۔اگلے روز حضور نے صدر مملکت سر داؤد جوارا سے ملاقات فرمائی اور گیمبیا میں جماعت کے آئندہ پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم انشاء اللہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر یہاں کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گے۔پھر فرمایا کہ میں آپ کے لئے ایک عظیم تحفہ لایا ہوں اور وہ قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹس