تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 78 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 78

تاریخ احمدیت 78 جلد 21 لا راهذه الرسالة المباركة بهجات قنديل سيكرترى العام جمعیۃ الاتحاد بین المذاہب کہ مغربی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے مبلغین کی سرگرمیاں دیکھ کر مجھے از حد خوشی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام کا مبارک پیغام پہنچاتے رہنے کی توفیق عطا کرے۔بھیجات قندیل سیکرٹری جمعیتہ الاتحاد بین المذاہب نمبر 5 شارع جامعة۔۔۔۔القاهره حال واردمنر و و یا 10 مئی 1960ء-20 سیرالیون: امسال مشن کی دینی سرگرمیوں میں جماعت احمد یہ سیرالیون کا کامیاب سالانہ جلسہ اور ریڈیو سیرالیون پر اسلام کے متعلق دلچسپ مکالمہ اور چار نئے سکولوں کا آغا ز قابل ذکر ہیں۔جلسه سالانه قریشی محمد افضل صاحب مبلغ سیرالیون نے بذریعہ تار مرکز احمدیت میں اطلاع دی کہ سیرالیون 5 جنوری۔جماعت احمد یہ سیرالیون ( مغربی افریقہ ) کا سالانہ جلسہ تین روز تک جاری رہنے کے بعد نہایت کامیابی اور خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔تین دن میں 18 جلاس منعقد ہوئے۔جن میں ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی جماعت ہائے احمدیہ کے پانچ سو سے بھی زائد نمائندوں نے شرکت کی۔افتتاحی اجلاس میں لائبیریا سے آمدہ پیغامات کے علاوہ محترم جناب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔چارا جلاسوں میں علی الترتیب صوبائی محکمہ تعلیم کے سیکرٹری، پیرامونٹ چیف گامانگا، چیف واندی کلن اور وزیرخزانہ جناب مصطفیٰ نے صدارت کے فرائض سر انجام دیئے۔وزیر موصوف نے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا جماعت احمد یہ جسے دنیا میں مسلمانوں کے واحد منظم مذہبی ادارے کی حیثیت حاصل ہے مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل پیش کرتی ہے۔وزیر موصوف سے احمد یہ سیکنڈری سکول کے لئے پوری پوری تائید وحمایت کا یقین دلایا۔جلسہ سالانہ کے پانچویں اجلاس میں عربی میں تقاریر ہوئیں۔جس کی صدارت مکرم شیخ نصیر الدین احمد صاحب ایم۔اے نے کی۔اس موقعہ پر جماعت احمد یہ سیرالیون کی مجلس شوری کے بھی تین اجلاس منعقد ہوئے۔جن میں صدارت کے فرائض مکرم شیخ نصیر الدین احمد صاحب نے ہی ادا کئے۔اس موقعہ پر 3 ممبران پر مشتمل ایک انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔مقامی مبلغین کی تعلیم وتربیت، عربی کالج اور سیکنڈری سکول کے قیام سے متعلق مسائل پر غور وفکر کے بعد مناسب فیصلے کئے گئے۔