تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 73
تاریخ احمدیت 73 میں دو تعلیم یافتہ پیرامونٹ چیفس کو جن میں سے ایک امریکہ کا تعلیم یافتہ ہے اسلامی کتب پیش کیں۔ایک ایجوکیشن آفیسر اور ایک عالم کو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا لیکچر پیغام احمدیت کی کاپیاں پیش کیں ایک جرمن پروفیسر نے جو یہاں ملازم ہے۔جرمن ترجمۃ القرآن اور ایک اور عیسائی نے انگریزی ترجمہ القرآن مطالعہ کے لئے لیا۔اخبار TRUTH کی کاپیاں بعض پیرامونٹ چیفس ریجنل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گورنمنٹ سیکنڈری سکول ٹیمالی اور احمد یہ سیکنڈری کے طلباء کو بھیجی گئیں۔اشانٹی لائبریری میں جو اسلامی کتب ملک خلیل احمد صاحب اور کلیم صاحب نے پیش کی تھیں۔لائبریری کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ لوگ وہ کتب پڑھتے ہیں۔کلیم صاحب نے میلا دالنبی کے موقعہ کو اشانٹی پانیئر اور اشانٹی ٹائمنر اخبار میں سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنا ایک طویل مضمون شائع کروایا۔نیز غانا ٹائمنز اور اشانٹی پانیئر میں ان کا ایک خط شائع ہوا۔جس میں اخلاق کے متعلق اسلامی تعلیم پیش کی گئی تھی میلاد النبی کے موقع پر کماسی انٹر نیشنل کلب میں زیر صدارت شاہ اشانٹی ایک جلسہ منعقد ہوا۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں اور تعلیم پر مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم، مولوی عبدالوہاب بن آدم صاحب ایک ہندو دوست صدر انڈین مرچنٹ ایسوسی ایشن کماسی مسٹروکٹر بابو اور ایک اور عیسائی پادری رابرٹ پرنسپل اشانٹی کا لیجیبیٹ کماسی نے تقاریر کیں۔یہ تقریب ایک انٹرنیشنل اجتماع تھا۔جس میں جرمن، ڈچ ،شامی، لبنانی، ہندوستانی، پاکستانی اور افریقن احباب شریک ہوئے۔رومن کیتھولک فرقہ کے ڈچ بشپ مقیم کماسی اور پروٹسٹنٹ اعلی تعلیم یافتہ طبقہ کے لوگوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پر حاضرین کی ماکولات اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔جب 19 اگست کو بذریعہ ہوئی جہاز آکر اسے کماسی عبد الوہاب صاحب پہنچے تو مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم کی معیت میں جماعت کماسی کے احباب خاصی تعداد میں ان کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔انہوں نے اللہ اکبر۔اسلام زندہ باد۔۔۔۔احمد بیت زندہ باد اور مولوی عبدالوہاب مبلغ اسلام زندہ باد کے نعروں سے عبدالوہاب صاحب کا استقبال کیا ان کے اعزاز میں احمد یہ مشن کماسی نے ایک استقبالیہ دعوت دی جس کا انتظام احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کے پارک میں کیا گیا۔جس میں پیرامونٹ چیف رومن کیتھولک جلد 21