تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 71
تاریخ احمدیت چوتھی رپورٹ 71 عرصہ زیر رپورٹ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 174 اشخاص نے اسلام قبول کیا۔مؤرخہ یکم جولائی کو جمہور یہ غانا کے جشن کے موقعہ پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے محترم لفٹنٹ جنرل کے ایم شیخ صاحب وزیر زراعت و خوراک مملکت پاکستان تشریف لائے۔ان کے قیام کا بندوبست ایمبسیڈر ہوٹل آکرا میں تھا۔جہاں مؤرخہ 30 جون کو پہلے ہی ان سے ملاقات ہو چکی تھی۔وقت مقررہ پر خاکسار یکم جولائی کو مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم ، مولوی فیروز محی الدین صاحب مسٹر محمد آرتھر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاؤسنگ کارپوریشن غانا اور مسٹر ممتاز بیگ سیکرٹری تعلیم و تربیت کے ہمراہ صبح سات بجے ایمبسیڈر ہوٹل میں پہنچ گیا۔جب لفٹنٹ جنرل کے ایم شیخ صاحب اپنے کمرہ سے باہر تشریف لائے تو ہم نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد خاکسار نے انہیں انگریزی ترجمۃ القرآن، لائف آف محمد اور دوسرا اسلامی انگریزی لٹریچر پیش کیا۔جو انہوں نے نہایت خوشی سے شکریہ کے ساتھ قبول فرمایا۔اسی ہوٹل میں کرشنا مین وزیر دفاع حکومت ہند اور دوسری حکومتوں کے نمائندے بھی قیام پذیر تھے جن میں سے بعض کے ساتھ ہم نے اپنا تعارف کرایا۔مورخہ 22 جولائی کو بمقام اراچر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خاکسار نے دو گھنٹہ تک تقریر کی۔29 جولائی کو بمقام ESSIAM ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں احباب بکثرت تشریف لائے۔اس موقعہ پر بھی ایک لیکچر دیا۔26 جولائی کو ایک وصیت کے سلسلہ میں ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔5 اگست کو ایک اجلاس موضع اسی کماری ہوا۔وہاں ڈیڑھ گھنٹہ تک تقریر کی۔12 اگست کو ایک اور میٹنگ بمقام آبرہ میں کی گئی۔اس میں بھی خاکسار نے لیکچر دیا۔17 اگست کو خاکسار احمد یہ سیکنڈری سکول کماسی کے بورڈ کے ممبروں سمیت وزیر تعلیم حکومت غانا کو آ کر ا ملنے کے لئے گیا۔وزیر موصوف مشغول تھے۔اس لئے پہلے چیف ایجو کیشن آفیسر، پرنسپل سیکرٹری سے دو گھنٹے تک گفتگو ہوتی رہی۔بعدازاں وزیر تعلیم کے ساتھ بھی کچھ عرصہ تک سیکنڈری سکول اور دوسرے تعلیمی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ان مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ لوکل کونسلرز سکولز اور عیسائی مشنز سکولز میں جو مسلمان طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں انہیں دینیات کے پیریڈ میں عیسائیت کی تعلیم دی جاتی ہے اس لئے اسے روکا جائے اور ایسے ہی لوکل کونسلز سکول میں جلد 21