تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 59 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 59

تاریخ احمدیت 59 مساجد، جرمن ترجمه قرآن کریم اور دیگر تبلیغی مساعی سے مطلع کیا۔حکومت جرمنی کے سرکاری بلٹین میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی اور مساجد کی تعمیر کے بارہ میں ایک مفصل مضمون جمع فوٹو مسجد ہمبرگ شائع ہوا۔یہی مضمون سوڈان کے سرکاری اخبار ڈیلی وڈان نے من و عن نقل کیا۔اسی طرح روز نامہ ” نوائے وقت لاہور نے اپنی خصوصی اشاعت میں مضمون کا خلاصہ شائع کیا۔اس مضمون کی سرکاری پر چوں میں اشاعت اس گہرے اثر کی ضامن ہے جو جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے ان ممالک میں پیدا ہو چکا ہے اس کے علاوہ اسلام کے بارہ میں ایک مضمون یہاں کے ایک مقامی سکول کے رسالہ کے ایڈیٹر نے خاکسار سے انٹرویو لینے کے بعد شائع کیا۔عرصہ زیر رپورٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ وسیع رہا۔مسجد میں تشریف لانے والوں کو اسلام کے بارہ میں مفصل معلومات بہم پہنچائی جاتی رہیں۔اس کے علاوہ جناب امام صاحب نے کرسچین اکاڈمی ( جو عیسائی مشنری تیار کرنے کا ادارہ ہے) کے سربراہ سے ملاقات کی اور اسلام اور عیسائیت کے بارہ میں تبادلہ خیالات کیا۔اسی طرح مشہور مستشرق پروفیسر شپولر کی دعوت پر محترم امام صاحب انہیں ملنے گئے۔کئی ایک اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پروفیسر شپولر کی درخواست پر آپ نے اسلامک سٹڈیز کے ریسرچ سکالرز کو مسجد میں آنے کی دعوت دی اور اسلام کے بارہ میں تفصیلی معلومات بہم پہنچانے کا وعدہ کیا۔اس دوران مرا کو کی ایک اہم شخصیت جناب حسن عبد القا در معرب کچھ دنوں کے لئے ہمبرگ آئے آپ جب تک یہاں مقیم رہے باقاعدگی سے نماز جمعہ کے لئے تشریف لاتے رہے۔جرمنی بھر سے لٹریچر کے لئے درخواستیں موصول ہوتی رہیں۔جنہیں فوری طور پر مطلوبہ لٹریچر مہیا کیا جا تا رہا۔مشن کی طرف سے حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات و وفات کے مسئلہ پرنئی تحقیق کی روشنی میں ایک کتاب شائع کی گئی جسے ہمارے جرمن احمدی مکرم الیس عبد اللہ جرنلسٹ نے محترم چوہدری عبد اللطیف صاحب کی مدد سے لکھا ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ کتاب بہت مقبول ہورہی ہے۔تمام قابل ذکر اخباروں کو کتاب تبصرہ کے لئے بھجوائی گئی ہے۔جلد 21