تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 631 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 631

تاریخ احمدیت 631 جلد 21 6- مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب نے ٹیچی مان (Techiman) میں لائبریری کے قیام کا انتظام کیا جسکی افتتاحی تقریب میں غیر مسلم معززین بھی شامل ہوئے۔اس عرصہ میں جملہ مبلغین کی مساعی ے 121 افراد نے بیعت کی۔860 ހނ نائجیر یا سہ ماہی اوّل 1- جنوری 1962ء کے شروع میں لیگوس اور فروری میں کانو کے مقام پر ڈسپنسری کا قیام عمل میں آیا۔لیگوس کے ڈسپنسری انچارج کرنل ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب اور کانو کی ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر ضیاءالدین صاحب مقرر ہوئے۔جنوری 1962 ء کو لیگوس میں براعظم افریقہ کے مسائل پر غور کرنے کے لئے ایک کا نفرنس بلائی گئی تھی جس میں تمام ممبر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محترم مولانا نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ اور چوہدری رشید الدین صاحب نے بعض نمائندوں کی خدمت میں لٹریچر تقسیم کیا اسی طرح 25 سے 30 جنوری تک 22 ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس منعقد ہوئی جن میں وزراء خارجہ اور دیگر چیدہ افسران بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر تمام سر برا ہوں اور بعض وزراء کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا گیا۔2۔دسمبر 1 196ء کے جلسہ میں محترم صاحبزادہ مرز امبارک احمد نے احباب کو اپنے پیغام میں تبلیغ اسلام کی خصوصی طور پر متوجہ فرمایا تھا اس پیغام کی روشنی میں مکرم مولا نانی سیفی صاحب نے احباب سے اپیل کی تھی کہ وہ 1962 ء کو اسلام کی ترقی کا سال قرارد یکر تبلیغ میں مصروف ہوں اور عہد کریں کہ سال میں کم از کم ایک شخص کو ضرور مسلمان بنا ئیں گے۔خدا کے فضل سے اسکا بڑا اچھا اثر رہا۔چنانچہ پہلی سہ ماہی میں ہی جماعت کی مساعی کے نتیجہ میں ڈیڑھ صدا افراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔اس عرصہ میں ہر ہفتہ کومشن ہاؤس کے سامنے شارع عام میں تبلیغی اجلاس منعقد کئے جاتے رہے جن میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مکرم مولا نانیم سیفی صاحب ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب، امین صاحب، گیوا صاحب کی تقاریر ریڈیو پر نشر ہوئیں۔3- مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب کی زیر ہدایت مکرم بشیر احمد صاحب شمس نے بعض مقامات کا دورہ کر کے معززین تک پیغام حق پہنچایا آپ کے ذریعہ 29 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔4- شمالی نائیجیریا کے وزیر صحت کی خدمت میں مشن کی طرف سے قرآن مجید انگریزی اور بعض دیگر اسلامی کتب بھجوائی گئیں جس کے جواب میں انہوں نے مولانا نسیم سیفی صاحب کی خدمت