تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 619
تاریخ احمدیت 619 جلد 21 بعد حضرت مولوی محمد دین صاحب، حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی، حضرت قاضی محمد رشید صاحب اور حضرت ماسٹر مولا دا د صاحب ( رفقاء کرام حضرت مسیح موعود ) نے ایک ایک اینٹ رکھی نیز صدر صاحب محلہ اور ملک محمد شفیع صاحب نوشہروی نے بھی ایک اینٹ رکھی۔بعد ازاں حضرت صاحبزادہ صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔332 پنجاب مہا بیر دل کا نفرنس بٹالہ میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی 30,29,28 دسمبر 1962ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں ہندووں کی مشہور جماعت پنجاب مہابیر دل کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جماعت کے ایک وفد نے بھی شمولیت اختیار کی۔وفد مکرم چوہدری عبدالحق صاحب، مکرم مولوی محمد عمر صاحب مالابار اور مکرم گیانی عبداللطیف صاحب پر مشتمل تھا۔وفد نے کانفرنس کے دوران جماعت کا لٹریچر سینکڑوں کی تعداد میں تقسیم کیا جو عوام نے خوشی سے قبول کیا۔333