تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 620 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 620

تاریخ احمدیت انگلستان 620 بیرونی مشنوں کی تبلیغی سرگرمیاں فصل سوم جلد 21 کراچی سے لندن سفر کرتے ہوئے مکرم عبدالحمید صاحب واقف زندگی نے مسٹر کینیڈی کو ان کے سکیورٹی آفیسر کے ذریعہ 26 مارچ 1962ء کو احمدیت۔یعنی حقیقی اسلام کا نسخہ پیش کیا مسز کینیڈی نے موصوف کو شکریہ کا خط لکھا۔سه ماهی دوم -1- مکرم بشیر احمد صاحب رفیق نے 19اپریل کو مشہور عیسائی کلب Toch میں تقریر کی اور رات کے بارہ بجے تک سوالوں کے جواب دیئے۔8 مئی کو روٹری کلب آف ساؤتھ اینڈ میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔21 مئی کو آپنے روٹری کلب آف کنگزران میں تقریر کے بعد لٹریچر تقسیم کیا۔26 مئی کو سکاؤٹ ھیڈ کواٹرز میں تقریر کے بعد رات کے گیارہ بجے تک سوالوں کے جواب دیئے اور لٹریچر تقسیم کیا۔4 جون کو روٹری کلب نیو مالڈن میں اور 20 جون کو روٹری کلب آف شیپرٹن میں تقریر کی نیز آپ نے ہائیڈ پارک میں سوڈانی وانگریز نومسلموں کولٹریچر پیش کیا۔2- ماہ اپریل میں Appreciation سوسائٹی کے 35 افراد بیت فضل لندن تشریف لائے۔مکرم چوہدری رحمت خان صاحب امام مسجد نے ان کے سامنے اسلامی تعلیمات پر تقریر کی جس کے بعد آپ نے اور مکرم بشیر احمد خان رفیق صاحب نے سوالوں کے جواب دیئے اور ممبران کی خدمت میں لٹریچر بھی پیش کیا۔3- مکرم میجر عبدالحمید صاحب نے 14 اور 19 اپریل کو ہائیڈ پارک میں تقاریر کیں یہاں آپ کی بحث ایک یہودی عالم سے بھی ہوئی۔آپ نے ایک انگریز کو تبلیغ کی۔اسپر بچولسٹ میٹنگ میں تقریر کے بعد لٹریچر تقسیم کیا۔4 طلباء کی ایک پارٹی کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔استنبول یو نیورسٹی کے ایک پروفیسر نیز اطالوی و فرانسیسی جوڑے کولٹریچر دیا۔آپ نے اور مکرم چوہدری رحمت خان صاحب نے ایک عیسائی کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔