تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 51
تاریخ احمدیت 51 جلد 21 جماعت کے ممبران کی تعلیم و تربیت ، نماز جمعہ میں با قاعدگی گفتگو اور ملاقاتوں، ترسیل لٹریچر وخط کتابت وغیرہ میں خاص مصروفیت رہی۔جماعت اور غیر از جماعت کو مقامی حالات کے مطابق مسائل اسلامیہ اور تاریخی و علمی مضامین سے روشناس کرانے کے لئے مختلف مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہا۔چنانچہ الاسلام اور ہالینڈ میں اسلام کے عنوان سے مضامین شائع ہوئے۔ISLAM IN THE NETHER LANDS کے نام سے آٹھ صفحات پر مشتمل ہمارا دوسرا پمفلٹ شائع ہوا جس میں کتب حدیث اور ان کے امام اور جمع حدیث پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے یہ پملفٹ ایک ہزار کی تعداد میں چھپوا کر تیار کیا گیا۔اسی عرصہ میں ہمارے رسالہ الاسلام" کا ماہ نومبر کا شمارا نکلا جس میں چند آیات قرآن مجید کا ڈچ ترجمہ۔32 احادیث نبویہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر معارف کلام کا ایک ایمان افروز اقتباس، جماعت میں داخل ہونے کے شرائط اور مشن کے پبلک جلسوں کے اعلانات وغیرہ سائیکلوسٹائل کر کے شائع کئے گئے اور متعدد کا پیاں مختلف زیر تبلیغ اصحاب کو ارسال کی گئیں۔امام صاحب کی نگرانی میں فریج لٹریچر کی تیاری کا کام شروع ہے۔قرآن کریم کے فرانسیسی ترجمہ کی نقل ثانی ہو رہی ہے دیباچہ قرآن کریم کا فریج زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے۔اور اسلامی اصول کی فلاسفی کا فرانسیسی ترجمه نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد پریس میں زیر طبع ہے اور پروف ریڈنگ ہو رہی ہے۔احباب جماعت کی تعلیم و تربیت کی غرض سے جہاں تقاریر، خطبات جمعہ ہمجالس علمیہ اور مضامین کی اشاعت کے ذریعہ توجہ کی جاتی رہی وہاں خاکسار انفرادی طور پر قرآن پاک ، نماز ، عربی اور دیگر مسائل کے اسباق دیتا رہا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے بہتر نتائج ظاہر فرمائے۔نماز جمعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے باقاعدگی سے ادا کی جاتی رہی جس میں بعض اوقات احباب جماعت کے علاوہ دیگر حضرات بھی شریک ہوتے رہے۔اکثر اوقات مکرم امام صاحب ہی نماز پڑھاتے رہے۔آپ نے خطبات میں مختلف تربیتی اور تعلیمی امور کے متعلق خیالات کا اظہار کیا قرآن کریم کی آیات کی تشریح بیان فرماتے ہوئے حاضرین کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا۔نیز سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پر معارف کلام کے بھی مختلف اقتباسات پیش فرمائے۔مکرم امام صاحب کی عدم موجودگی میں محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب موصوف نے بھی چند بار ایمان افروز خطبات سے حاضرین کو نوازا۔آپ نے موجودہ زمانہ میں سائنسی ترقیات اور قرآن کریم کی تعلیمات کے موضوع پر روشنی ڈالی۔