تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 573 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 573

تاریخ احمدیت اولاد 573 جلد 21 1- محترمہ الہی جان صاحبه مرحومه زوجه مهر دین صاحب مرحوم ( والد ماسٹر محمد الدین صاحب انور ) 2- حکیم شریف احمد صاحب مرحوم -3 محترمہ مریم بی بی صاحبہ مرحومہ زوجہ مہر بشیر احمد صاحب مرحوم -4- محترمہ عائشہ بی بی صاحبہ زوجہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب مرحوم سابق در ولیش قادیان 5- محترمہ زینب بی بی صاحبه زوجه لال دین صاحب مرحوم دار الرحمت وسطی ربوه 6- محترم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب گگومنڈی ضلع وھاڑی 7 - مولوی نصیر احمد صاحب ناصر سابق انسپکٹر تربیت و مربی سلسلہ احمدیہ حضرت شیخ رحمت اللہ صاحب آف طغل والانز دقادیان ولادت ( تقریباً 1875ء، بیعت و زیارت 1901 ء وفات 5 جنوری 1962 ء18 194 196 شیخ صاحب کے والد شیخ جھنڈا صاحب نے والد ماجد حضرت مسیح موعودؓ سے چھ سال تک طب پڑھی اس لئے انہیں نہایت قریب سے حضور کی قبل از دعوی زندگی کا مطالعہ کرنے کا موقعہ ملا تھا اور وہ حضور کی بے داغ سیرت اور پر عظمت کردار کے بہت مداح تھے فرماتے تھے کہ ایک دفعہ حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب نے مجھے حضرت مرزا صاحب مسیح موعود ) کو بلا لانے کے لئے فرمایا۔میں آپ کے حجرہ کے دروازے پر پہنچا تو یوں آواز آئی گویا کوئی عورت دردزہ کی وجہ سے کراہ رہی ہے۔میں سمجھا کہ شاید کمرہ بھول گیا۔لیکن پتہ چلا کہ وہی کمرہ ان کا ہے چنانچہ میں دستک دے کر انتظار کرنے لگا۔تھوڑی دیر میں آپ نماز ظہر سے فارغ ہو کر باہر تشریف لائے اور مجھ سے مصافحہ کیا میرا پیغام سن کر فرمایا کہ میں آتا ہوں آپ آئے تو والد صاحب نے بتایا کہ کل مقدمہ کی پیشی ہے۔آپ عدالت میں یہ بیان دیں آپ نے والد صاحب کی خدمت میں عرض کی کہ آپ مجھے لکھ دیں میں عدالت میں پیش کر دوں گا۔والد ماجد صاحب نے کہا کہ لکھنے کی چنداں ضرورت نہیں یہ باتیں زبانی بیان کر دیں لیکن حضور نے جواب دیا کہ میں اپنی زبان سے بیان نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے اس بیان کی صحت کے متعلق یقین نہیں البتہ آپ کا بیان آپ کی طرف سے عدالت میں پیش کردوں گا۔شیخ جھنڈ ا صاحب بیان کرتے تھے کہ حضور کی عمر اس وقت